امت نیوز ڈیسک //
سوپور:سوپور پولیس نے کینسہ بانڈی پورہ میں حالیہ آئی ای ڈی دھماکہ کیس کے معاملے میں دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت کینسہ بانڈی پورہ کے رہنے والے ارشاد گنائی اور وسیم راجہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ان لوگوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔











