• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انڈیا کا سب سے امیر مندر جس کے پاس 10 ٹن سونا اور اربوں روپے ہیں

انڈیا کا سب سے امیر مندر جس کے پاس 10 ٹن سونا اور اربوں روپے ہیں

by امت ڈیسک
10/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/جہاں مندروں کا پوجا یعنی عبادت سے تعلق ہے وہیں اس کا نذرانے سے بھی گہرا تعلق رہا ہے۔ عقیدت مندوں کی جانب سے مندروں میں کھانے پینے کی اشیا سے لے کر روپے پیسے، سونا چاندی اور قیمتی زیورات کے نذرانے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی (پریس ٹرسٹ آف انڈیا) کے مطابق گذشتہ روز انڈیا کے امیر ترین مندر کے ٹرسٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں انھوں نے مندر کی دولت کی تفیصلات پیش کی ہیں۔یہ مندر انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہے اور اسے عرف عام میں ’تروپتی مندر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔مندر کے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) ٹرسٹ نے بتایا ہے کہ اس کے پاس 10.3 ٹن سونا اور بینکوں میں 5,300 کروڑ روپے ہیں۔اس کے علاوہ اس کے پاس 15,938 کروڑ روپے کی نقد رقم بھی ہے۔تروملا تروپتی دیوستھانم تروپتی مندر کا انتظام و انصرام چلاتی ہے اور اس نے ایک وائٹ پیپر جاری کرکے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ٹی ٹی ڈی کے مطابق سنہ 2019 میں مختلف بینکوں میں اس کے 13,025 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ تھے جو اب بڑھ کر 15,938 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔انڈیا بھر میں اس کے پاس 960 پراپرٹیز ہیں۔ پچھلے تین سال کے دوران اس سرمایہ کاری میں 2,900 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔انڈیا کے انگریزی اخبار ’دی منٹ‘ نے لکھا کہ تروپتی مندر کی کل مالیت 30 ارب امریکی ڈالر ہے جو انڈیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی وپرو، کھانے اور مشروب کی کمپنی نیسلے اور تیل کی سرکاری کمپنی سے زیادہ ہے۔اخبار کے مطابق مندر کے ٹی ٹی ڈی ٹرسٹ کا قیام سنہ 1933 میں عمل میں آیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے پہلی بار اپنی دولت کی تفصیل پیش کی ہے۔مندر کے ایک اہلکار نے دی منٹ کو بتایا کہ ٹی ٹی ڈی امیر سے امیر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ پہاڑ پر قائم اس مندر میں عقیدت مندوں کی طرف سے نقد اور سونے کی پیشکش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سود کی شرح میں اضافے کے پیش نظر بینکوں میں جمع فکسڈ ڈپازٹ سے بھی زیادہ آمدنی پیدا ہو رہی ہے۔ٹی ٹی ڈی آندھرا پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ، اڈیشہ، ہریانہ، مہاراشٹر اور نئی دہلی میں بڑی تعداد میں مندروں کے انتظام کی نگرانی بھی کرتا ہے۔اس سے قبل ایک دہائی قبل سنہ 2011 میں انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سولہویں صدی کے ایک مندر کے تہہ خانے سے اربوں روپے کی مالیت کے ہیرے اور جواہرات دریافت ہوئے تھے۔پدمنابھا سوامی نامی یہ مندر ریاست کے دارالحکومت ترووننتھا پورم میں واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق مندر کے چار تہہ خانوں میں سے دو گزشتہ تقریباً ایک سو تیس برس سے نہیں کھولے گئے تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سات افراد پر مشتمل ایک کمیٹی نے اندر جا کر نوادرات کا جائزہ لیا ہے۔حکام کی طرف سے مندر میں موجود نوادرات کی قیمت کے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہا گیا لیکن اطلاعات ہیں کہ مندر کے اندر تقربیاً پچیس ارب روپے کے قیمتی ہیرے جواہرات موجود ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مرکزی حکومت کی ٹی وی چینلوں کے لئے نئی ہدایات جاری

Next Post

بارہمولہ میں دم گھٹنے سے میاں بیوی از جان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
Next Post
سرینگر میں راہگیر گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل

بارہمولہ میں دم گھٹنے سے میاں بیوی از جان

کوکہ پرے کا فرزند اپنی پارٹی میں شامل

کوکہ پرے کا فرزند اپنی پارٹی میں شامل

چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

سب انسپکٹر بھرتی گوٹالہ :سی بی آئی نے مزید سا ت افراد کو گرفتار کر لیا

سب انسپکٹر بھرتی گوٹالہ :سی بی آئی نے مزید سا ت افراد کو گرفتار کر لیا

فوج جنگ کےلیے تیار رہیے: چینی صدر

فوج جنگ کےلیے تیار رہیے: چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »