• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

by امت ڈیسک
12/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دہلی: قومی دہلی کی ایک عدالت نے 25 سالہ کشمیری نوجوان فیاض احمد خان کو یو اے پی اے کے کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ دراصل فیاض احمد خان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ، 1967 کے تحت درج ایک مقدمے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی قانونی مدت کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی۔ این آئی اے نے 14 مئی کو جموں و کشمیر میں چھاپے ماری کے دوران نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دھرمیش شرما نے فیاض احمد خان کو ضمانت دی ہے۔

فیاض احمد خان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد، ان کی وکیل تمنا پنکج نے سی آر پی سی کی دفعہ 167 (2) کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر این آئی اے نے درخواست کا جواب نہیں دیا۔ وہیں عدالت نے خان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر دوسرے اتوار کو صبح 10 بجے کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مقامی پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنا رابطہ نمبر فراہم کریں گے۔ اگر وہ کپواڑہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں سے باہر کسی بھی جگہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ت انہیں مقامی ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینی ہوگی گی۔بتا دیں کہ فیاض خان اور دو دیگر افراد مزمل مشتاق بھٹ اور مدثر احمد ڈار کے خلاف این آئی اے نے گزشتہ سال نومبر میں تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 121 اور 122 اور دفعہ 13، 17، 18، 18B، 38 اور 39 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر سجاد گل جموں و کشمیر اور قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو فعال طور پر بنیاد پرستی کے لیے بھرتی کر رہا ہے۔ ٹی آر پی کو لشکر طیبہ کی فرنٹل تنظیم کہا جاتا ہے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ گُل، دیگر ساتھیوں کے ساتھ "پہلے سے طے شدہ اہداف کی جاسوسی” کے لیے زمینی کارکنوں کو بھرتی کر رہے ہیں اور کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی حمایت کے لیے ہتھیار لے جا رہے ہیں۔

این آئی اے کے مطابق، جانچ کے دوران پتہ چلا کہ بھٹ، خان اور ڈار نے پاکستان میں ٹی آر ایف ہینڈلرز سے ہتھیار اور کیمیکل خرید کر بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے فنڈز حاصل کیے تھے۔ ان پر کیمیکل سے آئی ای ڈیز کو "بگاڑنے ” کا الزام ہے۔ نو نومبر کو این آئی اے نے بھٹ کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی، اس میں کہا گیا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرکاری دفاتر میں بائیو میڑک حاضری پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی ہدایت

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیوں ہوگا؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیوں ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیوں ہوگا؟

بارش کا خدشہ: آئی سی سی نے ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین بدل دیے

ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے:محبوبہ مفتی

جنوب ایشیائی یونیورسٹیوں میں کشمیر یونیورسٹی 110ویں نمبر پر

جنوب ایشیائی یونیورسٹیوں میں کشمیر یونیورسٹی 110ویں نمبر پر

کسانوں کی دس ماہ کی ایجی ٹیشن رنگ لائی، تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا: وزیراعظم نریندر مودی

مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے: وزارت داخلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »