• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر ی عوام نے دہائیوں تک بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت: کرن رجیجو

کشمیر ی عوام نے دہائیوں تک بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت: کرن رجیجو

by امت ڈیسک
17/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کشمیر ی عوام نے دہائیوں تک بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن رججو نے کہا کہ جموں کشمیر کی تصویر اب بدل چکی ہے اور اب کچھ لوگ نہیں بلکہ سارا عوام حکومت کی جانب سے رائج کردہ اسکیموں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے ایک مرتبہ پھر کشمیر پر تحریر کردہ مضمون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ”کشمیر پر میرا مضمون میرے اپنے الفاظ نہیں ہیں، یہ پنڈت نہرو اور اس وقت کے تمام حکومتی تبادلوں کا پارلیمانی ریکارڈ ہے“۔ سی این آئی کے مطابق مرکز ی وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو اننت ناگ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں میڈیا سے بات کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے لوگوں نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔ رجیجو نے مسئلہ کشمیر پر ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو پر تازہ حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کو غلط دفعہ کے تحت منتقل کیا، اس طرح اسے جارح کی بجائے تنازعہ کا فریق بنایا۔ رججو نے یہ بھی کہا کہ نہرو نے اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ استصواب رائے کے ”افسانے“کو قائم رہنے دیا اور آئین کی تقسیم کرنے والی دفعہ 370 کو تشکیل دیا ۔ اپنے مضمون کا دفاع کرتے ہوئے کرن رججو نے کہا ”کشمیر پر میرا مضمون میرے اپنے الفاظ نہیں ہیں، یہ پنڈت نہرو اور اس وقت کے تمام حکومتی تبادلوں کا پارلیمانی ریکارڈ ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ سچ کو 70 سال سے زیادہ عرصے تک دبایا اور چھپایا گیا، میں اسے لوگوں کے سامنے لایا کیونکہ ہم تاریخ کو نہیں بدل سکتے“۔کرن رججو نے کہا کہ تاریخ کو اس کی حقیقی شکل میں پیش کیا جائے نہ کہ کسی کی رائے کے طور پر۔ لہٰذا میں نے کشمیر کی تاریخ کو آشکار کیا جسے دبا دیا گیا تھا، کیونکہ کشمیر کے لوگوں نے بہت ظلم اور مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ یہ وقت ہے کہ اس کی مرمت کی جائے، وہ محبت چاہتے ہیں۔ مرکزی وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ ان کی حکومت ہے جس نے ملک میں گھناو¿نے جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ رجیجو نے کہا”ہم نے ملک میں گھناو¿نے جرائم – عصمت دری، بچوں کے قتل اور خواتین کے خلاف جرائم کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ ہم نے POCSO ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں اور فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کا روڈ میپ بنایا۔ ہم 2018 میں فوجداری ترمیمی بل لائے تھے۔قانون کے مضبوط ہونے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر نے کہا”کوئی بھی جرم ہوتا ہے، جو بھی مجرم ہو، قانون کو ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔ عدالتیں ہیں، کام کریں گی۔ عدالتوں کو مضبوط کرنا حکومت کا فرض ہے۔ تمام عدالتیں متحد ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا قانون مضبوط ہو“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

Next Post

سری نگر پولیس نے کیا 3 گھنٹوں کے اندر چوری کا بڑامعمہ حل، خاتون سمیت 7چوراور2سونار گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
سری نگر پولیس نے کیا 3 گھنٹوں کے اندر چوری کا بڑامعمہ حل، خاتون سمیت 7چوراور2سونار گرفتار

سری نگر پولیس نے کیا 3 گھنٹوں کے اندر چوری کا بڑامعمہ حل، خاتون سمیت 7چوراور2سونار گرفتار

علمگری بازار سرینگر میں آتشزدگی کی ہولناک واردات 2 مکان خاکستر

علمگری بازار سرینگر میں آتشزدگی کی ہولناک واردات 2 مکان خاکستر

کندھے سے کندھا ملا کر اور متحدہ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کندھے سے کندھا ملا کر اور متحدہ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشمیر کے تین اسکالرز پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کیلئے منتخب

کشمیر کے تین اسکالرز پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کیلئے منتخب

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

الیکشن کے بعد ہی سٹیٹ ہوڈ بحال ہوگا: امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »