امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جامعہ ملیہ اسلامیہ یعنی جے ایم آئی میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی کے تین کشمیری طلبہ کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔فلو شپ کے لیے منتخب طلبہ کا تعلق کشمیر کے تین اضلاع سے ہے۔جن میں وہبگ پلوامہ کے مدثر صوفی،کھجی پورہ کولگام کے شاہ مشیر العالم اور پٹن بارہمولہ کی مسرت سکنہ کے نام شامل ہیں ۔
مذکورہ اسکالرز کو ان کی مثالی کارگردگی اور انہتائی شاندار تحقیق کے باعث فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اس فیلو شپ کے لیے انتخاب کا عمل آئی آئی ٹی مدراس کے سخت جائزے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
فیلو شپ کے مطابق ہر سکالر کو پہلے دو سال کے لیے 70 ہزار، تیسرے سال کے لیے 75 ہزار ،چوتھے اور پانچویں سال کے لیے 80 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔اس کے علاہ 10 لاکھ کی کُل ریسرچ گرانٹ بھی ملے گی۔








