• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

by امت ڈیسک
23/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 تک جا پہنچی جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے ہیں جب کہ 370 سے زائد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انڈونیشیا میں خوفناک اور قیامت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے میں کئی اسکول بھی منہدم ہوگئے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جن کی درست تعداد تو تاحال نہیں معلوم البتہ سب سے زیادہ بچے ہی لقمہ اجل بنے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔انڈونیشیا کے ڈیزازٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی، 151 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 377 افراد زخمی ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اب بھی کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں زلزلے آنا معمول کی بات ہیں تاہم کبھی کبھی یہ نہاہت ہلاکت خیز ثابت ہوتے ہیں۔ اگست 2018 میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اور عملے کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں تاہم کھانے پینے کی اشیاءاور پینے کے پانی کی کمی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور ہڑتال کی کال دینے والوں کا صفایا ہو چکا : دلباغ سنگھ

Next Post

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، کئی مقامات پر چھاپے

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، کئی مقامات پر چھاپے

ایس آئی اے کے وادی میں چھاپے

ایس آئی اے کے وادی میں چھاپے

پونچھ میں سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل

پونچھ میں سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل

سانبہ ضلع کے علاقے میں ڈرون سے پھینکا گیا اسلحہ ضبط

سانبہ ضلع کے علاقے میں ڈرون سے پھینکا گیا اسلحہ ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »