امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے صحافیوں کو آن لائن دھمکیوں کے سلسلے میں جمعرات کو وادی کے تین اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔ سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ تلاشی اسی معاملے میں کچھ دن پہلے کی گئی تلاشیوں سے حاصل ہونے والی جانکاری کے بنا پر کی جارہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل پولیس کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے جس کے بعد 12 افراد کو پوچھ تاج کے لیے بھلایا گیا تھا اور یہ پوچھ گچھ تب سے ہر روز کی جا رہی ہے۔









