امت نیوز ڈیسک //
شوپیان:شوپیان میں ایس آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی طرف سے کئی مقامات پر جمعرات کی علیٰ الصباح چھاپے مار کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ خبر کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل مشتاق احمد ٹھوکر ولد غلام حسین ٹھوکر ساکن ہیف کھری کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد ٹھوکر کی اہلیہ ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں جن کا تعلق جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر، بانڈی پورہ، اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مارے جو ابھی بھی جاری ہیں، علاوہ ازیں ضلع شوپیاں کے ہیف کھری علاقوں میں بھی چھاپے مارے جو ابھی بھی جاری ہیں۔ یہ چھاپے کس مقصد اور کن کے گھروں پر مارے گئے ہیں اس حوالہ سے ابھی تک تفصیلات کا انتظار ہے۔








