• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

by امت ڈیسک
24/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

دہلی جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی ہے، مسجد انتظامیہ نے اپنے فیصلہ کو واپس لے لیا ہے۔ گزشتہ دنوں جامع مسجد کے تمام مرکزی دروازوں پر تختیاں لگائی گئی تھیں، جس میں تنہا لڑکیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق تحریر درج تھی۔ اس خبر کی میڈیا میں آنے کے بعد سے ہی شاہی امام سید احمد بخاری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب لیفٹیننٹ گورنر کے ونے کمار سکسینہ کی مداخلت کے بعد جامع مسجد انتظامیہ نے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امام بخاری نے خاتون کے داخلے کے حکم کو منسوخ کرنے پر رضامندی ظاہر کی، اس شرط پر کہ زائرین جامع مسجد کا احترام کریں اور تقدس برقرار رکھیں۔

اس پورے معاملے میں شاہی امام سید احمد بخاری کے خلاف دہلی خواتین کمیشن کی چیئر پرسن سواتی مالیوال نے بھی نوٹس جاری کیا، جس میں انہوں نے جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر لگائی گئی پابندی کو بالکل غلط قرار دیا تھا۔ سواتی مالیوال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ‘جتنا حق ایک مرد کو عبادت کا ہے اتنا ہی حق خاتون کو بھی ہے۔ میں جامع مسجد کے امام کو نوٹس جاری کر رہی ہوں، اس طرح خاتون کے داخلے پابندی لگانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت نے شاہی امام احمد بخاری کے میڈیا انچارج سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں بے حیائی بہت بڑھ گئی تھی اور بہت سے لوگ میوزک ویڈیوز بھی بنانے یہاں پہنچ رہے تھے اسی لیے ایسی حرکتوں کو روکنے کے لیے پہلے بھی ایک بورڈ لگایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس طرح کی حرکتیں کم نہیں ہو رہی تھیں۔ مسجد میں مسلسل میوزک ویڈیوز بنانے اور مسجد کی بے حرمتی کیے جانے کے سبب یہ اقدام کیا گیا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ کسی لڑکی یا خاتون کو داخل ہی نہیں ہونے دیا جا رہا بلکہ بہت سی خواتین ابھی بھی مسجد کے صحن میں موجود دکھائی دے رہی ہیں تاہم یہ پابندی ان لڑکیوں پر عائد کی گئی ہے جو اس مسجد کو گھومنے پھرنے کی غرض سے استعمال کرتی ہیں اور یہاں ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں۔ تاہم اگر لڑکیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مسجد آتی ہیں تو ان پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جامع مسجد میں اکیلی لڑکی کے داخلے پر پابندی کے خلاف خواتین کمیشن کا شاہی امام کو نوٹس

Next Post

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی جڑیں کافی گہری ،ہم انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے وعد ے پر کار بند / امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی جڑیں کافی گہری ،ہم انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے وعد ے پر کار بند / امیت شاہ

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں میں کشمیر پنڈت ملازمین کااپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

جموں میں کشمیر پنڈت ملازمین کااپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

این سی اور بھاجپا کا خفیہ اتحاد : مئیر جنید متو کا دعویٰ

این سی اور بھاجپا کا خفیہ اتحاد : مئیر جنید متو کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »