• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی جڑیں کافی گہری ،ہم انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے وعد ے پر کار بند / امیت شاہ

by امت ڈیسک
24/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی ملک کی یکجہتی، خودمختاری اور سالمیت کا معاملہ تھا لیکن بدقسمتی سے اسے مختلف رنگ دینے کی کوشش کی گئی کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کا بول بالا ہے اور اس کی مثال ہم نے بارہمولہ میں دیکھی جہاں 20ہزار لوگوں نے ”بھارت ماتا کی جئے“کا نعرہ لگایا۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی جڑیں کافی گہری ہے تاہم ہم انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے وعد ے پر کار بند ہے ۔ ایک قومی نیوز چینل کو دئے گئے خصوصی انٹر ویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو نارکو فائنانس کے معاملات کی بھی تحقیقات کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں کیونکہ نارکو تجارت سے حاصل ہونے والی رقم کو ملی ٹنسی کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے حالانکہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں اور کشمیر اب خوشی اور پرامن طریقے سے جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ ” ہماری قومی سلامتی کے لیے کسی بھی خطرے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ ہم نے قوانین کو مضبوط کیا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ این آئی اے کی تحقیقات کا دائرہ غیر ملکی ممالک تک بڑھا دیا گیا ہے۔ این آئی اے اب کسی فرد کو بھی ملی ٹنٹ قرار دے سکتی ہے۔ نارکو فنانسنگ کو بھی این آئی اے کے دائرہ کار میں لایا گیا ہے“امیت شاہ نے مزید کہا” اسی طرح یکساں سول کوڈ آئین کی روح سے مطابقت رکھنے والا معاملہ ہے۔ آرٹیکل 44 کے ذریعے آئین سازوں نے ملک کی پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کو یہ مشورہ دیا ہے۔ اسی طرح کئی مسلم ممالک میں تین طلاق کا کوئی وجود نہیں ہے۔ یہ سب ترقی پسند ریاست اور ملک کے مستقبل کے مسائل ہیں۔“شاہ نے کہا کہ این آئی اے نے مزید نو ریاستوں میں اپنے دفاتر قائم کیے ہیں اور سال 2024 تک ملک کی تمام ریاستوں میں اس کے دفاتر ہوں گے۔جہادی اور آئی ایس آئی ایس کے نظریے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی نظریے کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے خطرہ ہو اور اسے سختی سے کچل دیا جائے گا۔شاہ نے کہا”یہ دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے تھا کہ کشمیر وادی کے ضلع بارہمولہ میں میری ریلی میں 20ہزار لوگو ں نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ جیسے نعرے لگائے اور قومی ترانہ گایا،” شاہ نے کہا کہ پتھراو¿ کہاں گیا۔ وادی میں مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور پنچایتی راج اداروں کے 30,000 نمائندے لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد، ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 57,000 کروڑ روپے کی صنعتی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ کشمیر کے ہر گھر کو اب نلکا پانی مل رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پہلی بار جموں و کشمیر کے لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں تمام حقوق مل گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی ایک سوچا سمجھا فیصلہ ثابت ہوا ہے۔ دفعہ 370 کیلئے پہلے ایک غلط بیانیہ تیار کیا گیا تھا۔ ہمارے اندازے سچے نکلے ہیں،“ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی نے سابقہ ریاست کو ہمیشہ کے لیے ملک کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ ”یہ بی جے پی کا وعدہ تھا اور ہم نے دونوں آرٹیکلز کو ہٹا کر اسے پورا کیا“انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی ملک کی یکجہتی، خودمختاری اور سالمیت کا معاملہ ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اسے مختلف رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ اسی طرح یکساں سول کوڈ آئین کی روح سے مطابقت رکھنے والا معاملہ ہے۔جہاں تک داخلی اور قومی سلامتی کا تعلق ہے، شاہ نے کہا، مرکزی حکومت کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرات کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے تمام ادارے پوری چوکسی کے ساتھ داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

Next Post

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں میں کشمیر پنڈت ملازمین کااپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

جموں میں کشمیر پنڈت ملازمین کااپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

این سی اور بھاجپا کا خفیہ اتحاد : مئیر جنید متو کا دعویٰ

این سی اور بھاجپا کا خفیہ اتحاد : مئیر جنید متو کا دعویٰ

جموں کشمیر میں الیکشن کے لئے ابھی وقت درکار : مظفر حسین بیگ

جموں کشمیر میں الیکشن کے لئے ابھی وقت درکار : مظفر حسین بیگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »