• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے انتخابات میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر: محبوبہ مفتی

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے انتخابات میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
28/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو انتخابات میں شرکت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ آنے والے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی شرکت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے اور اپنے حقوق کی خاطر نوجوانو ں کو انتخابات میں شرکت کرنی چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس بھارت میں ہیں وہ جواہر لعل نہرو کا بھارت ہے، وہ آنجہانی گاندھی جی، مولانا ابوالکلام آزاد اور راہل گاندھی کا بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس وقت ہندو مسلم اتحاد کے لئے بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں۔ دفعہ 370کی منسوخی پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اس قانون کو منسوخ کیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘ہم نے بھارت کے ساتھ ایک آئینی رشتہ قائم کیا تاہم بی جے پی نے عوامی توقعات کے برعکس جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات پر ڈاکہ ڈالا۔’انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور اس طرح کی پالیسی نہ تو ماضی میں کامیاب ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں یہ کامیاب ہوگی۔ پی ڈی پی صدر نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو الیکشن میں کسی بھی صورت میں موقع فراہم نہیں کیاجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی، پنچایتی اور اسمبلی انتخابات ہوں گے تو نوجوانوں کو اس میں بھر پور شرکت کرنی چاہئے تاکہ بی جے پی کو دوسری دفعہ آسان جیت سے روکا جاسکے۔ اُن کے مطابق بلدیاتی اور اسمبلی انتخابات نوجوانوں کی ایک طاقت ہے لہذا اس سے کسی کو آسانی کے ساتھ سپرد نہیں کیا جانا چاہئے۔محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ پنچایتی ، بلدیاتی اور اسمبلی چناو لوگوں کا ایک بڑا ہتھیار ہوتا ہے اور ہم یہ آسانی کے ساتھ کسی کو فراہم نہیں کریں گے لہذا آنے والے چناو میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر ہے تاکہ سازشی عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایاجاسکے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھنے سے گریز کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جو کچھ ہم سے چھینا اُس کو ہم سود سمیت واپس لیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان میں سٹرک حادثہ ، پولیس اہلکار لقمہ اجل ، دو ددیگر شدید زخمی

Next Post

ایل جی کا اِی۔ گورننس کی 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ایل جی کا اِی۔ گورننس کی 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب

ایل جی کا اِی۔ گورننس کی 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب

ادھم پور سڑک حادثہ: عالم دین سمیت 4 افراد لقمہ اجل

ادھم پور سڑک حادثہ: عالم دین سمیت 4 افراد لقمہ اجل

50کروڑ واٹس ایپ یوزرس کے فون نمبر لیک، فہرست میں کہیں آپ کا نام بھی تو نہیں

50کروڑ واٹس ایپ یوزرس کے فون نمبر لیک، فہرست میں کہیں آپ کا نام بھی تو نہیں

محبوبہ گپکار کی سرکاری رہائش گاہ خالی کر کے کھمبر میں پرائیویٹ ہاوس منتقل

محبوبہ گپکار کی سرکاری رہائش گاہ خالی کر کے کھمبر میں پرائیویٹ ہاوس منتقل

سابق اراکین اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت

سابق اراکین اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »