• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی کا اِی۔ گورننس کی 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب

ایل جی کا اِی۔ گورننس کی 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب

by امت ڈیسک
28/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں اِی۔گورننس پر 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب کیا۔
اِس تقریب میں جموںوکشمیر ویژن دستاویز اور جموںوکشمیر سائبر سیکورٹی پالیسی کے اجرا اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے ا ور ڈیٹیک ہریانہ کے درمیان ایک تاریخی مفاہمت نامے کا مشاہدہ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت اور ہریانہ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے سے علم کے اشتراک ، آئی ٹی اقدامات اور اِی۔ گورننس میں بہترین طریقوں پر تعاون کو مضبوط کرنے کی اُمید ہے۔
اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال نے جموں وکشمیر کے ساتھ اَپنے گہرے تعلق کو یاد کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میں ایک نئے بدلتا جموںوکشمیر کا مشاہدہ کر رہا ہوں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہم نئے جموںوکشمیر ۔ ہریانہ اشتراک کے منتظر ہیںاور اہداف کو پورا کرنے میں جموںوکشمیر حکومت کی سپورٹ کے لئے پُر عزم ہے۔
وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لا ل نے نظام میں شفافیت لانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے آئی ٹی اقدامات اور ہریانہ حکومت کے متعدد ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال کا شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ الیکٹرانِکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، اِنتظامی اِصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ، مرکزی اور ریاستی اور یوٹیز حکومتوں کے تمام محکمے جموں و کشمیر یوٹی میں 25ویں قومی اِی۔گورننس کانفرنس ڈیجیٹل سوسائٹی کے ہمارے عزم کو پورا کرنے کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی ڈیجیٹل حکومت کا ایک اُبھرتا ہوا ماڈل ہے جس میں شفاف حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے شہری مرکوز نقطہ نظر پر توجہ دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ 2013ءمیں اِی ۔ ٹرانزیکشن کی کل تعداد محض 20لاکھ تھی ۔ اِس برس 25 نومبر تک اِ ی۔ ٹرانزیکشن کی تعداد 38.50کرو ڑ ہے ۔جموںوکشمیر میں اوسطاً ہر منٹ میں 550 اِی۔ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شفاف ، موثر اور جواب دہ حکمرانی کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تمام محکموں میں کوآرڈی نیشن کررہا ہے تاکہ شہریوں کے باہمی رابطے،معلومات ا ور خدمات تک رَسائی کو یقینی بنایا جاسکے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے فیڈ بیک فراہم کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِس بات پر زور دیا کہ جموںوکشمیر ڈیجیٹل تبدیلی میں دیر سے آنے کے باوجود شہریوں کی خدمت میں ٹھوس تکنیکی فن تعمیر کے ساتھ کئی سنگ میل حاصل کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل جموںوکشمیر کے ویژن دستاویز کا اجرا  اور جموںوکشمیر سائبر سیکورٹی پالیسی کے اجرا سے پوری طرح استعمال کرنے اور ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے میں آئی ٹی اَثاثوں کو محفوظ بنانے کے لئے مشترکہ نقطہ کو فروغ ملے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے ڈیجیٹل تبدیلی سفر پر بات کرتے ہوئے اِی ۔ گورننس کو اگلی سطح تک بڑھانے کے لئے جموں کشمیر حکومت کے وژن کا اِشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اگلے ایک ،تین اور پانچ برسوں کے لئے روڈ میپ اور ایکشن پلان تیا ر کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک بہتر ڈیجیٹل ڈیلیوری ایکو سسٹم کے لئے اگلے 3برسوں میں 500 سے زیادہ خدمات آن لائن کی جائیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ لائن ٹو آن لائن ہمارا بنیادی مقصد ہے اور سرکاری دفاترمیں جانے کے بجائے لوگوں کو صرف ویب پر جانے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ہماری حکمت عملی لوگوں کو کہیں بھی، کسی بھی وقت، کسی بھی ڈیوائس پر اعلیٰ معیار کی خدمات ،موبائل ورک فورس کے لئے موبائل میں تمام خدمات تک رسائی کے قابل بنانا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیکنالوجی کی قیادت میں مارکیٹ روابط، کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے زراعت میں اے آئی کے استعمال جیسے ابھرتے ہوئے تصورات کی حوصلہ افزائی کرنا، میٹاورس (عالمی سیاحت کے لئے) وغیرہ کا استعمال پر بھی کام کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ اِی ۔ آفس ، بی اِی اے ایم ایس ۔ امپاورمنٹ، آپ کی زمین آپکی نگرانی، آپ کا موبائل ہمارا دفاتر ، اِی ۔ اُنّت ، ڈیجی لاکر ، میری پہچان جیسے اَقدامات نے حکمرانی میں جواب دہی اور شفافیت قائم کی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل جموںوکشمیرانٹرنشپ سکیم شروع کی گئی ہے جو ایک طالب علم کو آئی ٹی شعبے میں عملی کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کے متعدد ڈیجیٹل اَقدامات نے نچلی سطح پر جمہوریت کو بااِختیار بنایا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں اِختتام پذیر ” بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم “ میں 3لاکھ دیہاتیوں نے آن لائن مختلف سرکاری خدمات تک رَسائی حاصل کی جو شہریوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں ایک بہتر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے تمام شراکت داروں سے تجاویز بھی طلب کیں۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ہریانہ سنجیو کوشل ، چیف سیکرٹری جموںوکشمیر ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سیکرٹری ڈی اے آر پی جی وی سری نواس ، کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر محترمہ پریرنا پوری نے بھی خطاب کیا اور اِی ۔ گورننس پر نیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات اور کانفرنس میں شہریوں، صنعت اور حکومت کو قریب لانے میں اُٹھائے گئے اقدامات پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔
اِس موقعہ پر جموںوکشمیر حکومت نے شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی اور نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( این آئی اِی ایل آئی ٹی ) کے ساتھ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور آئی ٹی شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو حکومت کے موجودہ ڈیجیٹل پروجیکٹوں میں حصہ اَدا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ڈیجیٹل انٹرنشپ پروگرام کے لئے منتخب کئے گئے انٹرنز کو آفرنامے حوالے کئے گئے۔
جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے لوگوں کو فراہم کی گئی ای۔ خدمات کو اُجاگر کرنے والی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔
حکومت جموں و کشمیر نے دو روزہ کانفرنس کااِنعقاد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے اشتراک سے کیا تھا۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر ایس ایم وِی ڈی یو پروفیسر( ڈاکٹر ) رویندر کمار سنہا ، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے اہلکار،مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر،اے ڈی جی پی جموں، صوبائی کمشنر جموں، سی اِی او ایس ایم وٰ ڈی ایس بی ، ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی اور مختلف ریاستوں اور یوٹیز کے مندوبین موجود تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے انتخابات میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر: محبوبہ مفتی

Next Post

ادھم پور سڑک حادثہ: عالم دین سمیت 4 افراد لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
ادھم پور سڑک حادثہ: عالم دین سمیت 4 افراد لقمہ اجل

ادھم پور سڑک حادثہ: عالم دین سمیت 4 افراد لقمہ اجل

50کروڑ واٹس ایپ یوزرس کے فون نمبر لیک، فہرست میں کہیں آپ کا نام بھی تو نہیں

50کروڑ واٹس ایپ یوزرس کے فون نمبر لیک، فہرست میں کہیں آپ کا نام بھی تو نہیں

محبوبہ گپکار کی سرکاری رہائش گاہ خالی کر کے کھمبر میں پرائیویٹ ہاوس منتقل

محبوبہ گپکار کی سرکاری رہائش گاہ خالی کر کے کھمبر میں پرائیویٹ ہاوس منتقل

سابق اراکین اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت

سابق اراکین اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت

کرناٹک میں مسلم طالبعلم کو دہشت گرد کہنے پر پروفیسر معطل

کرناٹک میں مسلم طالبعلم کو دہشت گرد کہنے پر پروفیسر معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »