امت نیوز ڈیسک ///
بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں جموں کشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب اونتی پورہ پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے فوج کے 42 ار آر کے ساتھ لالگام گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران بھاری مقدار میں ہتھار برآمد کیا گیا ہے۔ضبھ کیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد میں 202 اے کے راؤنڈز، 3 ڈیٹونیٹرز، 7.62 ایم ایم کے 26 راؤنڈز، انساس کے 2 راؤنڈ شامل ہے۔
سوپور میں چار عسکریت پسند معاونین گرفتارپولیس ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس اور 22 آر آر فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے مجرمانہ مواد، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
سوپور میں چارعسکریت پسند معاونین گرفتارگرفتار معانین کی شناخت مشتاق احمد بٹ ساکن چھانہ پورہ سرینگر، اسفاق احإد شاہ ساکن بڈگام، عبدالمجید کمہار ساکن بونیار اور عبدالرشید کمہار ساکن پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے چاروں کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔










