امت نیوز ڈیسک //
امرتسر: بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے پنجاب کے ضلع امرتسر کے چاہر پور گاؤں میں پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا۔ بعد ازاں علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔
پی آر او بی ایس ایف نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران بی ایس ایف نے 1 ہیکسا کاپٹر کو جزوی طور پر تباہ شدہ حالت میں برآمد کیا اور اس کے ساتھ سفید رنگ کے پولی تھین میں مشتبہ چیز بھی برآمد کی، جو گاؤں چاہر پور کے قریب سرحدی باڑ کے قریب ایک کھیت میں پڑی تھی۔









