• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری نے ‘دی کشمیر فائلز’ کو ‘پروپگینڈا اور فحش’ فلم قرار دیا

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری نے ‘دی کشمیر فائلز’ کو ‘پروپگینڈا اور فحش’ فلم قرار دیا

by امت ڈیسک
29/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
گوا: بھارت کا 53 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول پیر کے روز تنازعہ پر ختم ہوا۔ اختتامی تقریب میں جیوری کے سربراہ اور اسرائیلی فلم ساز نادو لیپڈ نے اسٹیج پر وویک اگنی ہوتری کی ہندی فلم دی کشمیر فائلز پر تنقید کرتے ہوئے اسے ‘پروپیگنڈا’ اور ‘فحش فلم ‘ قرار دیا۔

نادو نے یہ تبصرہ پیر کے روز گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی اختتامی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران کہے۔ اختتامی تقریب میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘ فیسٹیول میں فلم کی نمائش دیکھ کر جیوری ‘پریشان اور حیران’ تھی۔کشمیر فائلز کو انڈین پینوراما سیکشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور اسے 22 نومبر کو دکھایا گیا تھا۔ خصوصی اسکریننگ میں انوپم کھیر نے شرکت کی، جو فلم میں بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری نے ‘دی کشمیر فائلز’ کو ‘پروپگینڈا اور فحش’ فلم قرار دیالیپڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ’ ہم سب 15 ویں فلم :دی کشمیر فائلز کو دیکھ کر پریشان اور حیران تھے۔ یہ ہمیں ایک پروپگینڈا اور فحش فلم کی طرح محسوس ہوا اور اس طرح کے باوقار فلمی میلے کے لیے یہ ایک نامناسب فلم ہے جہاں پر فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر مقابلہ کیا جاتا ہے۔ میں یہاں اسٹیج پر آپ سب کے ساتھ اپنے احساسات کا کھل کر اظہار کرنے پر پوری طرح سکون محسوس کر رہا ہوں ۔ چونکہ فلم فیسٹیول منانے کا مقصد ایک تنقیدی بحث کو بھی قبول کرنا ہے جو فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے’۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میلے میں کشمیر فائلز کی بھی نمائش کی گئی۔ کشمیر فائلز کی ہدایت کاری وویک رنجن اگنی ہوتری نے کی ہے۔ 11 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 1990 میں وادی میں کشمیری پنڈتوں کے قتل اور ان کی نقل مکانی کے گرد گھومتی ہے۔ جہاں یہ فلم ہندوستان میں ہٹ رہی تھی، وہیں بہت سے لوگوں نے اس کے مبینہ پروپیگنڈہ لہجے کی وجہ سے اس پر تنقید بھی کی ہے۔

وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی اور پلوی جوشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھارت میں فلم کو مرکزی حکومت کی جانب سے سراہا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پرفارمنس اور کہانی کی تعریف کی ہے۔ اس فلم کو بی جے پی کی حکومت والی بیشتر ریاستوں میں ٹیکس فری بھی قرار دیا گیا تھا ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرتسر سرحد پر بی ایس ایف جوانوں نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

Next Post

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ قرار دینے پر اسرائیلی سفیر سمیت انوپم کھیر کا اسرائیلی فلمساز کو جواب

کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ قرار دینے پر اسرائیلی سفیر سمیت انوپم کھیر کا اسرائیلی فلمساز کو جواب

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

سوپور میں گیس خراج ہونے کے بعد دم گھٹنے سے غیر مقامی شہری جاں بحق ، دوسرا بے ہوش

سوپور میں گیس خراج ہونے کے بعد دم گھٹنے سے غیر مقامی شہری جاں بحق ، دوسرا بے ہوش

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »