• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت جوڑو یاترا، نفرت توڑو وطن جوڑو یاترا ہے:فاروق عبداللہ

بھارت جوڑو یاترا، نفرت توڑو وطن جوڑو یاترا ہے:فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
25/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے صدر اور ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے حال ہی میں فوت ہوئے پیر فقیر بزرگ قادر صاحب عرف ’قادر بب‘ کے مُریدین اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ اس موقع پر فقیر قادر صاحب کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعائیں کی گئیں اور مرحوم کے حق میں فاتحہ پڑھا گیا۔ وہیں اس موقع پر خطیب اویس قادری کی صدارت میں فاروق عبداللہ کی دستار بندی بھی کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے ملک میں نفرت، فرقہ پرستی کی سیاست کی جا رہی ہے، مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو اس ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے، اور یہاں ملک کے آئین کے خلاف کام کیا جا رہا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’ملک کے کسی بھی کونے میں رہنے والے ہر رنگ و نسل ہر مذہب سے جڑے لوگ اس ملک کے باشندے ہیں، لیکن بد قسمتی سے یہاں اقتدار حاصل کرنے اور الیکشن جیتنے کے لئے نفرتوں کا ایک ماحول پیدا کیا جاتا ہے ایسا ماحول ملک کو بربادی کی طرف لے جائے گا۔‘‘

بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے فاروق عبداللہ نے کہا: ’’بھارت جوڑو یاترا کا مقصد یہی ہے کہ ان نفرتوں کی دیواروں کو ختم کیا جائے۔ اس یاترا کا اصل مقصد، نفرتیں توڑو وطن جوڑو ہے۔‘‘ فاروق عبد اللہ کے مطابق ’’اس (یاترا) سے ملک کے کونے کونے میں امن، یکجہتی اور آپسی بھائی چارے کا پیغام پھیلے گا۔ اس سے یہ پیغام عام ہو جاتا ہے کہ جب تک ہم ایک نہیں ہو جائیں گے ایک دوسرے کی بھلائی کے لئے نہیں سوچیں گے تب تک ہم اس ملک کو وہ ملک نہیں بنا سکتے ہیں جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کو انگریزوں کے ظلم و ستم اور جبر سے آزاد کیا ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس سی او اجلاس: ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دی شرکت کی دعوت

Next Post

خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس مبارک: وزیر اعظم مودی کیجانب سے بھیجی گئی چادر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس مبارک: وزیر اعظم مودی کیجانب سے بھیجی گئی چادر

خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس مبارک: وزیر اعظم مودی کیجانب سے بھیجی گئی چادر

بی بی سی ڈاکیومنٹری تنازعہ: زبردست ہنگامہ کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسکریننگ ملتوی، پنجاب یونیورسٹی میں بھی ہنگامہ

بی بی سی ڈاکیومنٹری تنازعہ: زبردست ہنگامہ کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسکریننگ ملتوی، پنجاب یونیورسٹی میں بھی ہنگامہ

جموں کشمیر کے 45 پولیس اہلکار میڈل سے سرفراز

جموں کشمیر کے 45 پولیس اہلکار میڈل سے سرفراز

موہن سنگھ اور غلام محمد زز پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب

موہن سنگھ اور غلام محمد زز پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب

یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرایا گیا، صدر نے سلامی دی

یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرایا گیا، صدر نے سلامی دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »