امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو نمایاں شخصیات کو ملک کے سب سے اعلی سویلین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان میں تعلیم کے زمرے میں موہن سنگھ جب کہ آرٹ کے زمرے میں غلام محمد زز کا نام قابل ذکر ہیں۔ امسال کے یوم جمہوری پر ملک بھر میں مخلتف زمروں کے تحت 91 شخصیات کو پدم شری ایوارڈز دیا جائے گا۔ ان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو شخصیات بھی شامل ہیں۔ موہن سنگھ اور غلام محمد زز کے ناموں کا اعلان بدھ کو یوم جمہوریہ کے موقعے پر صدریہ جمہوری کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ موہن سنگھ کو ادب اور تعلیم کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے کی عوض پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا جارہا ہے جب کہ شہر خاص کے زینہ کدل علاقے کے رہنے والے غلام محمد زز جو کہ آرٹ کے میدان اپنی ایک نمایاں پہچان رکھتے ہیں کو بھی اس عظیم اعزاز سے نوازا جائے گا۔
پدم شری ایوارڈ ملک کے اعلی ترین شہری ایوارڈ میں سے ایک ہے جو کہ تین زمروں میں دیا جاتا یے ۔جس میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری۔ یہ ایوارڈز بھارت کے صدر کی طرف سے رسمی تقریب میں دئیے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ یا اپریل میں راشٹرپتی بھون میں منعقد کی جاتی ہے۔ واضح رہے امسال چھ پدم وبھوشن، نو پدم بھوشن،اور 91 پدم شری ایوارڈ دئیے جائے گے۔ وہیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 19 خواتین بھی شامل ہیں۔ آپکو بتادیں کہ پدم بھوشن کے لیے نو لوگوں کو شامل کیا گیا ان کے نام اس طرح ہیں: ایس ایل بھیرپا، کمار منگلم برلا، دیپک دھر، وانی جےرام، سوامی چنا جیار، سمن کلیان پور، کپل کپور، سودھا مورتی اور کملیش ڈی پٹیل کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ وہیں پدم شری فہرست میں راکیش جھنجھن والا اور روینہ ٹنڈن کو شامل کیا گیا ہے۔