امت نیوز ڈیسک //
سری نگر // محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر میں زرد برف باری پاکستان اور افغانستان سے آنے والی ہواؤں کے ذریعے اٹھنے والی دھول کی وجہ سے ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سیٹلائٹ کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وسطی پاکستان اور جنوبی افغانستان سے ہواؤں کے ذریعے اٹھنے والی دھول شمالی کشمیر میں داخل ہوئی۔ انہوں نے جتایا کہ یورپی آپریشنل سیٹلائٹ ایجنسی (EUMETSAT) کے سیکنڈ جنریشن ویدر سیٹلائٹ (9-Meteosat) کا تجزیہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں جمعرات کے روز، زرد / دھول بھری بر فباری، پاکستان اور جنوبی افغانستان کے وسطی علاقوں سے آنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے ہوئی تھی۔
محکمہ کے بیان کے مطابق، گزشتہ شام سات بجے گردو غبار بھری ہوائوں نے سفر شروع کیا اور شمال مشرقی وارڈوں کا سفر کیا اور صبح 2 بجے کےقریب شمالی کشمیر پہنچی، جہاں زرد بر فباری ہوئی۔








