ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقے میں ڈاکٹروں نے ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کے بغیر فلمی انداز جیسے طریقے سے اسپتال میں بچے کی پیدائش کو یقینی بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلاروس کیرن سے وابستہ ایک حاملہ خاتوں کو جمہ کے دن درد زدہ حالت میں پرائمری ہیلتھ سنٹر لایا گیا جہاں پر ماہر امراض خواتین کا کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ مریض کو کرال پورہ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھاری برفباری کے چلتے یہ ممکن نہیں ہو سکا جبکہ معاملے کی نسبت ایک ماہر امراض خواتین ڈاکٹر نے تھری ایڈیٹس کے فلمی انداز میں وہاں پر تعینات پیرا میڈیکل سٹاف کو پوری طرح متحرک کرکے ویڈیوں کال کے ذریعے تمام جانکاری فراہم کرکے بچے کے جنم کے یقینی بنایا۔
بی ایم او کرال پورہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوزائد بچہ اور ماں دونوں محفوظ ہے.










