امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ // شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں مقامی لوگوں نے 81 کنال سرکاری اراضی حکام کے حوالے کی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سوپور میں مقامی لوگوں نے 81 کنال سرکاری اراضی حکام کے حوالے کی جس کو بعد سپورٹس کو نسل کے سپرد کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات اور سٹیٹ لینڈ کو بازیاب کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے پہلے ہی نوٹس جاری کی جس میں بتایا گیا جن لوگوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے وہ از خود قبضے کو چھوڑے بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہے۔









