• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انسداد تجاوزات مہم: بانہال میں مکمل بند کے بیچ 50 دکانیں سیل، میڈیکل شاپ اور شیڈ مہندم

انسداد تجاوزات مہم: بانہال میں مکمل بند کے بیچ 50 دکانیں سیل، میڈیکل شاپ اور شیڈ مہندم

by امت ڈیسک
12/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں اتوار کی صبح ضلعی انتظامیہ نے زا ئد از 50 دکانوں کو سیل کیا جبکہ ایک میڈیکل شاپ اور شیڈ کو منہدم کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی پر دکانوں کو غیر قانونی طورپر تعمیر کیا گیا تھا لہذا سبھی دکانوں کو سیل کرکے اْنہیں ایم سی بانہال کی تحویل میں دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بانہال میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہسپتال گلی کے اندر سٹیٹ لینڈ پر تعمیر کئے گئے 50 دکانوں کو سیل کیا۔معلو م ہوا ہے کہ تحصیلدار کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے بیچ ایک میڈیکل شاپ سمیت دو ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال کی ہسپتال گلی میں سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر کی گئی تھیں جنہیں سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زا ئد از 50 دکانوں کو میونسپل کمیٹی بانہال کی تحویل میں دیا گیا اور ان دکانوں کے ساتھ کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔دریں اثنا بانہال میں انہدامی کارروائی کے پیش نظر مارکیٹ سنسان اور بازار ویران دکھائی دے رہے تھے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر بانہال میں پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری لینڈ کو باز یاب کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور ابھی تک ہزاروں کنال اراضی کو تحویل میں لیا گیا۔ادھر شمالی ضلع بارہ مولہ کے سوپور میں مقامی لوگوں نے 81 کنال سرکاری اراضی حکام کے حوالے کی۔

اطلاعات کے مطا بق اتوار کے روز سوپور میں مقامی لوگوں نے 81 کنال سرکاری اراضی حکام کے حوالے کی جس کو بعد سپورٹس کونسل کے سپرد کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات اور سٹیٹ لینڈ کو باز یاب کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے پہلے ہی نوٹس جاری کی جس میں بتایا گیا جن لوگوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے وہ از خود قبضے کو چھوڑے بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمہ مال کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یوٹی میں انسداد تجاوزات مہم میں مزید شدت لاکر غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اکھنور سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی کو حتمی شکل دینے کے لیے امیت شاہ نے جون 2019 میں سرینگر دورہ کیا تھا:سابق اعلی فوجی افسر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کی منسوخی کو حتمی شکل دینے کے لیے امیت شاہ نے جون 2019 میں سرینگر دورہ کیا تھا:سابق اعلی فوجی افسر

دفعہ 370 کی منسوخی کو حتمی شکل دینے کے لیے امیت شاہ نے جون 2019 میں سرینگر دورہ کیا تھا:سابق اعلی فوجی افسر

راجوری واقعہ افسوسناک:  ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب کے لئے کوئی جگہ نہیں: فاروق عبداللہ

حد بندی کمیشن پر سپریم کوٹ کا حتمی فیصلہ آج

حد بندی کمیشن پر سپریم کوٹ کا حتمی فیصلہ آج

جموں وکشمیر حدبندی متعلق عرضی سپریم کورٹ نے کی مسترد

جموں وکشمیر حدبندی متعلق عرضی سپریم کورٹ نے کی مسترد

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے سے ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »