• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حد بندی صرف بی جے پی کے مفاد کے لئے بنائی گئی:محبوبہ مفتی

حد بندی صرف بی جے پی کے مفاد کے لئے بنائی گئی:محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
13/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):’’ہم نے سرے سے ہی حد بندی کمیشن اوراس کی سفارشات کو ہی مسترد کر دیا ہے۔ لہٰذا ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کے بارے میں عدالت نے کیا فیصلہ صادر کیا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے سپریم کورٹ میں حد بندی کمیشن کے قیام کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کیے جانے کے بعد کہا۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عائد کیا کہ ’’اسمبلی نشستوں میں سر نو حد بندی در اصل انتخابات میں دھاندلی کا ایک عمل ہے جو الیکشن سے پہلے انجام دیا جاتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے پیر کو جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی نشستوں کی سر نو حد بندی کو چلینج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔

محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں نامہ نگاروں کو بتایا: ’’ہم نے حد بندی کمیشن کو سرے سے ہی مسترد کیا ہوا ہے اس کے بارے میں کیا فیصلہ آتا ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ: ’’دفعہ370 اور جموں و کشمیر تنظیم نو قانون پہلے ہی عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہیں تو اس پر فیصلہ کیسے سنایا جا سکتا ہے۔‘‘سابق وزیر اعلیٰ نے حد بندی کو ’’الیکشن میں بی جے پی کو کامیاب بنانے کی سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کے حق میں اقلیتی فرقے کو اکثریتی فرقے اور اکثریتی فرقے کو اقلیتی فرقے میں تبدیل کر دیا گیا‘۔ ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا ’’ہر کسی کی آخری امید عدالت ہی ہوتی ہے اور ایک غریب عدالت کے سوا اور کہاں جا سکتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ جموں و کشمیر حدبندی کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں گزشتہ دو برسوں سے جاری تھی۔ حدبندی کمیشن کے خلاف سرینگر کے دو سیاسی رہنماؤں نے عرضی دائر کی تھی۔ عبدالغنی خان اور ڈاکٹر محمد ایوب متو نے عدالت عظمیٰ میں حدبندی کمیشن کو چیلنج کیا تھا۔ عرضی گزاروں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ’’آئین کی دفعہ 170 کے مطابق حد بندی سنہ 2026 کے بعد انجام دی جائے گی لیکن جموں کشمیر میں چھ برس قبل ہی حد بندی کا انعقاد آئین اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘ تاہم اس عرضی کو سپریم کورت نے خارج کر دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو بلڈوزر سے نہ کچلا جائے : پرینکا گاندھی

Next Post

جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

سرینگر میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سرینگر میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے ہیں : ایس ایس پی بارہمولہ

پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے ہیں : ایس ایس پی بارہمولہ

جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

حد بندی کی درخواست مسترد ہونا لوگوں کے لیے مایوسی : تاریگامی

‘کانگریس حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی’: وزیر اعظم

'کانگریس حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی': وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »