• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اصلی اور نقلی میں فرق کیوں نہیں؟

اصلی اور نقلی میں فرق کیوں نہیں؟

سید مصطفی احمد /حاجی باغ، بڈگام

by امت ڈیسک
17/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

آج کی دنیا میں اب یہ لگ بھگ ناممکن سا ہوگیا ہے کہ اصلی اور نقلی کے درمیان فرق کیا جائے۔ نقلی بھی اس روپ میں اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا ہے کہ یہ نقلی ہے ۔ انسان نے زیادہ تر جان بوجھ کر دونوں کی پہچان کرانے والی لکیر کو ختم کر دیا ہے۔ ہاں، کھبی انجانے میں بھی یہ کام ہوا ہے، مگر زیادہ تر مواقع پر یہ کام سوچ سمجھ کر انجام دیا گیا ہے۔ بہت سارے وجوہات ہیں جن کی بنا پر انسان اس قسم کی گھٹیا حرکات کرنے پر اُتر آیا ہاں ہیں۔

سب سے پہلا ہے مادیت۔ انسان مادیت کی دوڑ میں ایسا لگ گیا ہے کہ اب اس کو اصلی اور نقلی کی پہچان ختم ہوگئی ہے۔ پیسہ، زمین، گاڑیاں، وغیرہ اس کے ذہن میں ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اس کے بغیر اس کو کچھ اور سوجتا بھی نہیں ہے۔ صبح شام انسان کے اس فکر میں گزرجاتے ہیں کہ کیسے زیادہ سے زیادہ مال جمع کیا جائے۔ اس طلب نے انسان کو چیزوں کی اصلی شناخت کرنے سے دور رکھا ہے۔

دوسرا ہے دنیا کی محبت۔ اصلی اور نقلی کے درمیان فرق کرنے کی وجہ سے انسان کو ایک سیدھے راستے پر چلنا پڑے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ نقلی سے پرہیز کرنا پڑے گا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ انسان میں جوابدہی کا مادہ پیدا ہوگا۔ اور جب یہ بات ہو، تب دنیا میں رہ کر دنیا سے لو لگانا، عقل سے بعید ہے۔ تو اس کے برعکس انسان نے جوابدہی اور دوسرے اعمال کے حساب کو ایک طرف کرکے، اصل اور غلط یا اصلی اور نقلی کو ملا کر اس دنیا کو بہت مضبوطی سے گلے لگایا ہے۔

تیسرا ہے تنہائی۔ انسان کو یہ بات وثوق سے معلوم ہے کہ اگر وہ صرف اصلی چیزوں کا سوداگر بنتا ہے، تو اس کا تنہا ہونا طے ہے۔ جب اکثریت نقالی میں ملوث ہوں، تو گنے چنے افراد کا اصلی ہونا، زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ہے۔ تو اس تنہائی سے بچنے کے لئے انسان نے اصلی اور نقلی کے درمیان فرق کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اس طرز عمل کے نتائج ہر جگہ نمایاں ہیں۔ انسان ہر جگہ مشکلات میں پھنسا ہوا ہے۔ اس کا ذہنی سکون ختم ہوچکا ہے۔ ذہنی سکون کے لئے اب وہ مختلف اقسام کے ادویات استعمال کرتا ہے، مگر پھر بھی وہ سکون سے بہت دور ہے۔ اس کے علاوہ قتل و غارت کا بازار بھی گرم ہے۔ مادیت کی دوڑ میں اخلاقی اصول کو پاؤں تلے روند دیا گیا ہے۔ انسان انسان کا گلہ کاٹ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے سماج میں اب شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ ایک انسان دوسرے انسان پر اب بھروسہ کرنے سے ڈرتا ہے۔ انسان دوسرے انسان کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کی وجہ سے سماج میں ہمدردی اور برادری کے اوصاف غائب ہوگئے ہیں۔
اشرف المخلوقات ہونے کی وجہ سے انسان کو پھر سے اپنے منصب کو پہچاننا چاہیے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ اللہ کی طرف واپس لوٹا جائے اور اصل کو اصل اور نقل کو نقل رہنے دے۔ کل اللہ کے حضور کھڑا ہونا ہے۔ وہاں اللہ تعالٰی اس گناہ عظیم کی پرسش ضرور کرے گا۔ اللہ ہم سب کو دین پر مکمل ایمان کے ساتھ چلنے کی توفیق دے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گناہِ جاریہ (افسانچہ)

Next Post

کشمیر کی ٹرین اور غیر مہذب ہم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
کشمیر کی ٹرین اور غیر مہذب ہم

کشمیر کی ٹرین اور غیر مہذب ہم

فیملی: محبت کی بقاء کا ممبا و مرکز

فیملی: محبت کی بقاء کا ممبا و مرکز

گلمرگ میں” کھیلو انڈیا گیمز“کا کامیاب انعقاد

گلمرگ میں” کھیلو انڈیا گیمز“کا کامیاب انعقاد

شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »