امت نیوز ڈیسک//
سری نگر // سری نگر کے نوگام میں بڈگام ۔ سری نگر ریلوے سیکشن میں جمعرات کی صبح ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام میں بڈگام – سری نگر ریلوے سیکشن میں ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت ثناء اللہ بٹ ولد عبد الاحد بٹ ساکن لاجورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پو لیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرے کارروائیاں
شروع کی ہیں۔










