امت نیوز ڈیسک//
سوپور، 23 فروری// بارہمولہ ضلع کے سوپور کے وارپورہ علاقے میں جمعرات کو ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایک اہلکار نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ شخص وارپورہ میں اپنے باغ میں زمین کھود رہا تھا جب دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شخص اس واقعہ میں زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے سری نگر ریفر کر دیا گیا۔
شخص کی شناخت محمد جمال ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ وارپورہ کے طور پر کی گئی ہے۔









