• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

by امت ڈیسک
25/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

واشنگٹن: امریکا نے کیوبا میں واقع بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا ہے گوانتاناموبے جیل سے 2 پاکستانی کو ان کے ملک بھیجوادیا گیا ہے۔پینٹاگون کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالرحیم ربانی کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری جبکہ ان کے بھائی محمد احمد غلام ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی اور سفری سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی گوانتاناموبے میں قیدیوں کی تعداد میں بتدریج کم کرنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ تمام قیدیوں کی رہائی کے بعد اس جیل کو مستقل طور پر بند کیا جاسکے۔بیان میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی تعداد کو کم کرکے گوانتاناموبے کو بند کرنے کی امریکی کوششوں کی حمایت پرحکومت پاکستان اور دیگر شراکت داروں کو سراہتے ہیں۔گوانتاناموبے میں اب صرف 32 قیدی رہ گئے ہیں جن میں سے 18 کی رہائی پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور سابق امریکی صدر جارج بش نے کیوبا کے جزیرے گوانتانامو بے میں یہ جیل بنوائی تھی۔ ’سی این این‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق گوانتاناموبے میں 2001 کے بعد 40 ممالک کے 750 افراد کو قیدی بنایا گیا تھا۔ ان قیدیوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر کسی بھی قسم کی قانونی مدد کے بغیر قید کیا گیا اور انتہائی انسانیت سوز تشدد اور رویہ اختیار کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کسانوں کے لئے کافی فائدہ مند ہوگی: لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

چارکول بخاری میں دھماکہ کی وجہ سے بارہمولہ میں تعینات بی ایس ایف اہلکارکی موت

یو پی :فیکٹری میں کمپریسر پھٹنے سے جموں کشمیر کےسات ہلاک

سانبہ میں زنگ آلود اینٹی ٹینک مائن برآمد

سانبہ میں زنگ آلود اینٹی ٹینک مائن برآمد

پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کیلئے استعمال کیا جائے گا:  صوبائی کمشنر کشمیر

پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کیلئے استعمال کیا جائے گا: صوبائی کمشنر کشمیر

مغل روڈ پر برفباری، شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند

وادی میں خشک موسم کے بیچ برف و باراں کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »