• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الیکشن منعقد کرانے کیلئے لیڈران ای سی آئی سے دہلی میں ملاقات کریں گے: فاروق عبداللہ

الیکشن منعقد کرانے کیلئے لیڈران ای سی آئی سے دہلی میں ملاقات کریں گے: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
11/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں میں فاروق عبداللہ کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ منعقد کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ جموں کشمیر سے سیاسی جماعتوں کا ایک وفد دہلی جائے گا وہاں قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ ان کے سامنے ریاست کے حالات کو اجاگر کیا جائے گا۔ بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو جموں میں ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی۔ اجلاس میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اگرچہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اس میں حصہ نہیں لے سکیں،جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی لیڈروں نے شرکت نہیں کی۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج تاجر طبقے اور مختلف سیاسی جماعتوں نے جموں بند کی کال دی تھی۔ نوجوان نوکریوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان پر لاٹھی چارج بھی کیا جاتا ہے۔ ایک دن کچھ قانون بنتے ہیں۔ پھر کچھ دنوں بعد وہ قوانین بدل جاتے ہیں۔ ریاست میں 2014 سے اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے تناظر میں آل پارٹی میٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہاں سے سیاسی رہنماؤں کا ایک وفد دہلی جائے گا۔ وہاں وہ وفد قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا اور انہیں جموں و کشمیر کی صورتحال سے اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پھر یہ وفد قومی رہنماوں سمیت آئی سی آئی جائیں گے جہاں جموں و کشمیر کے لیے اسمبلی انتخاب منعقد کرانے کی مانگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ان تمام کاموں کو انجام دینے کے بعد وفد جموں و کشمیر میں ملاقار کریں گے اور آگے کی راہ عمل اختیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور یہاں مئی کے مہینے میں جی 20 اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ دوسرئی جانب یہاں کے اسمبلی انتخابات کرانے میں تاخیر کی جارہی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کا ایک وفد قومی قیادت کو اراضی بے دخلی مہم ، بھرتیوں میں گھپلے، پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے جیسے مسائل سے آگاہ کرائے گا تاکہ وہ ہمارے مسئلے کو سمجھیں اور اسے آنے والے پارلیمانی اجلاس میں مناسب طریقے سے اٹھائے۔

اُن کے مطابق اس وقت جموں وکشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مصائب ومشکلات کا سامنا ہے ، بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے ، جائیداد ٹیکس کے نام پر لوگوں کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کیا گیا اس سب کو دیکھتے ہوئے ہم نے قومی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے تاکہ انہیں جموں وکشمیر کی اصل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اکھنور میں 5 زنگ آلود گرینیڈ برآمد

Next Post

جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت

جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت

وقف اراضی اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: درخشاں اندرابی

وقف اراضی اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: درخشاں اندرابی

بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا: ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا: ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسیشن کا 1 ماہ تک کام چھوڑ ہڑتال مؤخر

آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسیشن کا 1 ماہ تک کام چھوڑ ہڑتال مؤخر

بڈگام میں فریقین کے آپسی تنازعہ میں 1 شخص لقمہ اجل، علاقے میں کہرام

بڈگام میں خاتون کو قتل کر کے جسم کے ٹکرے کرنے والا شخص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »