• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقف اراضی اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: درخشاں اندرابی

وقف اراضی اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: درخشاں اندرابی

by امت ڈیسک
11/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے وقف اراضی اور قبرستانوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ان کے خلاف عنقریب سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں نہ صرف وقف زمین کو بلکہ قبرستانوں کی اراضی کو بھی بیچا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقف بورڈ کو ویشنو دیوی وقف کے طرز پر استوار کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار وقف چیئر پرسن نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ وقف اراضی پر تجاوزات کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

درخشاں اندرابی نے کہا کہ بڑی تعدد میں وقف اراضی اور قبرستانوں پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جن کے خلاف بہت جلد کارروائی ہوگی ۔ان کامزید کہنا تھاکہ وقف جائیداد کو بچانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، لوگوں نے مزارات اور قبرستانوں پر گھر بنائے ہیں ، اتنا ہی نہیں وقف اراضی اور قبرستانوں کو بھی فروخت کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔ان کے مطابق وقف بورڈ کو ویشنو دیوی وقف کے طرز پر استوار کیا جائے گا۔ وقف بورڈ کی چیئر پرسن نے کہا کہ وقف جائیداد کو بچانا ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔درخشاں اندرابی نے سابقہ حکمرانوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے وقف اراضی کو غیر قانونی طورپر فروخت کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

بتادیں کہ وقف بورڈ نے پہلے ہی تاریخی ملہ کھاہ میں رہائش پذیر لوگوں کا سروے کیا جس دوران وہاں پر سکونت پذیر لوگوں کے کاغذات چیک کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ تاریخی ملہ کھاہ کی عظمت رفتہ اور شان و شوکت بحال کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت

Next Post

بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا: ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا: ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا: ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسیشن کا 1 ماہ تک کام چھوڑ ہڑتال مؤخر

آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسیشن کا 1 ماہ تک کام چھوڑ ہڑتال مؤخر

بڈگام میں فریقین کے آپسی تنازعہ میں 1 شخص لقمہ اجل، علاقے میں کہرام

بڈگام میں خاتون کو قتل کر کے جسم کے ٹکرے کرنے والا شخص گرفتار

راجوری اور ہندواڑہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

راجوری اور ہندواڑہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

جموں کشمیر میں امن پاکستان کو راس نہیں آتا ، حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں: دلباغ سنگھ

جموں کشمیر میں امن پاکستان کو راس نہیں آتا ، حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں: دلباغ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »