امت نیوز ڈیسک //
1 مارچ 2023 سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال کے بیچ جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز 1 ماہ تک اپنا ہڑتال موخر کردیا ہے۔
آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسیشن کے صدر عبدالمجید ملہ نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ "آن لائن اور آف لائن” ملاقاتوں کے سلسلے کے بعد، انہوں نے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین ماہ کا وقت مانگا لیکن ہم نے اپنے حقیقی مطالبات کے حل کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا تاہم اگر چہ سرکار ہمارے مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام نظر آئی تو ہم اپنے ہڑتال کو واپس لینے کے لئے مجبور ہو جائے گے۔







