• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایجنسیوں کے درمیان تال میل ناگزیر، پولیس سربراہ

ایجنسیوں کے درمیان تال میل ناگزیر، پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
17/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ضلع میں سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیانی قریبی تال میل اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہارڈی جی پی نے راجوری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا۔
سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر، پولیس سربراہانہوں نے کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے۔ بتادیں کہ یکم جنوری کو راجوری کے ڈانگری گاوں میں نامعلوم بندوق برداروں نے عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سات لوگ مارے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس سربراہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ کے ہمراہ راجوری کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں اور سراغ رساں اداروں کے درمیان قریبی تال میل کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ راجوری میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے جائیں۔ پولیس چیف کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر سکیورٹی فورسز چوبیس گھنٹے متحرک رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کو مخدو ش بنانے کی خاطر کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہ پر چیکنگ سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس میٹنگ کے دوران سرحد پار دہشت گردی ، نارکو تجارت اور دوسرے اہم مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم نہرو اور گاندھی کے بھارت میں ہیں نہ کہ بی جے پی راشٹریہ میں :محبوبہ مفتی

Next Post

ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جعلساز کرن بھائی پٹیل کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا

جعلساز کرن بھائی پٹیل کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم

اونتی پورہ میں المناک سڑک حادثہ،4 غیر مقامی افراد لقمہ اجل

اونتی پورہ میں المناک سڑک حادثہ،4 غیر مقامی افراد لقمہ اجل

پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، ملی ٹنٹ فرار: پولیس

پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، ملی ٹنٹ فرار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »