• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں موسم بہار کی آمد کا تہوار ‘نوروز’ جوش و خروش سے منایا گیا

وادی میں موسم بہار کی آمد کا تہوار ‘نوروز’ جوش و خروش سے منایا گیا

by امت ڈیسک
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دنیا کے کئی ممالک کی طرح وادی کشمیر میں بھی منگل کو موسم بہار کی آمد پر منائے جانے والے تہوار ‘نوروز’ کی تقریبات کا آغاز ہوا جس کی مناسبت سے وادی میں کافی جوش و خروش اور گہماگہمی دیکھی گئی۔
دنیا کے قدیم ترین تہواروں میں شمار کیا جانے والا یہ تہوار ایران، عراق، افغانستان، کردستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، مغربی چین، ترکی کے علاوہ درجنوں ملکوں اور ریاستوں میں منایا جاتا ہے۔نوروز کے موقع پر کشمیرکے شیعہ آبادی والے علاقوں میں لوگ اپنے دوست اور اقارب کے گھر جاکر نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ بچوں میں نقدی کے علاوہ اخروٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔ عید کے تہوار کی طرح گھروں میں باضابطہ دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شیعہ بستی والے علاقوں میں عید جیسا سماں تھا۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے نیا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف تھے اور بعض بچے پٹاخے بھی پھوڑتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے گھر جاتے ہوئے اور مبارکبادی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔اس تہوار کے موقعے پر کشمیری ندرو اور مچھلیوں کا پکوان خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے اور وادی کے دیگر مشہور پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں۔مورخین کے مطابق ایران اور کشمیر کا رشتہ بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید علی ہمدانی کی چودہویں صدی میں ہمدان ایران سے کشمیر تشریف آوری سے جڑا ہے، جنہوں نے تبلیغ اسلام کے ساتھ ساتھ اہلیان وادی کو دستکاریاں بھی سکھائی تھیں جن سے لوگ روزگار کمانے کے قابل بن گئے تھے۔نوروز کے تہوار کے ساتھ ہی وادی میں شجر کاری کا بھی باقاعدہ آغاز ہوا۔ لوگوں کو اپنے باغوں اور پارکوں میں پیڑ پودے لگانے میں مصروف دیکھا گیا اور پھول پودوں اور میوہ درختوں کی منڈیوں میں گاہکوں کا خاصا رش دیکھا گیا۔ایرانی کلینڈر کے مطابق ‘نوروز’ سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور وادی میں اسے موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے تاریخی واقعات کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ایران میں اگرچہ ‘نوروز’ کی خوشیاں تیرہ دنوں تک منائی جاتی ہیں،
جس کے دوران وہاں کے بیشتر سرکاری، نجی و دیگر اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے، تاہم وادی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں اس تہوار کی خوشیاں زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک منائی جاتی ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہنگامہ آرائی کے بیچ جموں و کشمیر کا بجٹ لوک سبھا میں منظور

Next Post

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری ‘نوری’ کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری 'نوری' کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »