• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

by امت ڈیسک
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ذرائع کے مطابق معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عمان میں حراست میں لے کر بھارتی ایجنسیوں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں اس سلسلے میں عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دراصل ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت کی مطلوبہ فہرست میں سب سے اوپر ہے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 23 مارچ کو عمان میں مذہبی خطبہ دینے کے لیے مدعو ہیں۔ جس کی وجہ سے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں عمان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایسی خبر ہے کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو انھیں مقامی قوانین کے مطابق حراست میں لے لیا جائے گا اور پھر ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عمان میں دو اہم لیکچر دینے کی دعوت دی گئی ہے جس میں سے ایک "قرآن ایک عالمی ضرورت” ہے، جس کا اہتمام عمان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے کیا ہے، جس کا شیڈول 23 مارچ (رمضان کا پہلا دن) ہے۔ جبکہ دوسرا لیکچر "پیغمبر محمدﷺ انسانیت کے لیے رحمت” 25 مارچ کو تجویز کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ عمان کے حکام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں اترنے کے بعد حراست میں لے لیں گے اور پھر بھارتی ایجنسیوں کو اس کی تحویل میں دے دیں گے۔ اس معاملے کو بھارتی وزارت خارجہ نے عمان کے سفیر کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ کے دوران عمان کا دورہ کیا تھا۔ جہاں ان کے مذہبی خطبات کی وجہ سے عمان کے ممکنہ دورے نے بہت بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا اور بعد میں عمانی حکام نے فیفا کے دوران ان کے مجوزہ خطبات کو منسوخ کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں بھارت کو مطلوب ہیں وہ 2017 سے ملائیشیا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں موسم بہار کی آمد کا تہوار ‘نوروز’ جوش و خروش سے منایا گیا

Next Post

کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری ‘نوری’ کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مرکز نے کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبے روک دیے

مرکز نے کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبے روک دیے

03/02/2026

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
Next Post
کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری ‘نوری’ کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری 'نوری' کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »