• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21مارچ: گذشتہ 4برسوں سے نہ صرف جموں وکشمیر کی شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کو ختم کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں بلکہ تینوں خطوں کے تہذیب و تمدن اور کلچر کو بھی زک پہنچانے کی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے ۔
ان سنگین چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جموں ، کشمیر اور لداخ کے ہر ایک پشتینی باشندے کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ ابتداءمیں جموں اور لداخ کے مخصوص علاقوں میں دفعہ370کی منسوخی کا لوگوں نے خیر مقدم کیا تھا لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ تینوں خطوں کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہوگئے ہیں کہ خصوصی پوزیشن کے خاتمے اور یہاں مرکز کی براہ راست حکمرانی سے اس تاریخی ریاست کو کتنا بڑا دھچکا لگا ہے۔
وادی سے زیادہ آج جموں اور لداخ کے عوام میں نئی دلی کیخلاف غم و غصہ پایا جارہاہے اور وہ اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ اور خصوصی پوزیشن کی بحالی کسی ایک فرد، کسی ایک طبقے، کسی ایک مذہب یا کسی ایک جماعت کی جنگ نہیں بلکہ اس جدوجہد میں ہر کسی کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں جُٹ جائیں۔ جتنا وسیع اتحاد ہوگا اتنا ہی ہماری آواز طاقتور بن جائیگی اور اُتنا ہی حقوق کی بحالی میں آسان ہوگی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی میں براجمان حکمران جموں و کشمیر کے عوام کو زمین بوس کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیںہر حال میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ان چیلنجوں کا سامنا کرناہے۔
انہوں نے پارٹی سے وابستہ کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت کی عوام کےساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اُن کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔تاریخ گواہ ہے عوام کے بے پناہ تعاون اور اشتراک کی بدولت آج بھی نیشنل کانفرنس تینوں خطوں جڑیں مضبوط سے مضبوط تر ہیں ۔
اس جماعت نے یہاں کے عوام کو باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم ہے اور جموںوکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت کیلئے برسرجہد ہے۔ ہماری جماعت جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹ سکتی ہے۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ہرسطح پر اُجاگر کریں۔ اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ وہ سازشی عناصر سے ہوشیا رہے کیونکہ صرف نیشنل کانفرنس ہی دشمنوں کے نشانے پر ہے کیونکہ یہی جماعت یہاں کے عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

Next Post

جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں چھ افراد گرفتار

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ڈاکٹروں نے آپریشن جاری رکھا، خوف و خدشات کے بیچ کلکاری کی گونج

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ڈاکٹروں نے آپریشن جاری رکھا، خوف و خدشات کے بیچ کلکاری کی گونج

سانبہ میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا، بی ایس ایف کی فائرنگ

سانبہ میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا، بی ایس ایف کی فائرنگ

مجموعی طور بر صغیر کے اکثر ممالک میں زلزلے کے جھٹکوں سے کئی ازجاں، سینکڑوں زخمی

مجموعی طور بر صغیر کے اکثر ممالک میں زلزلے کے جھٹکوں سے کئی ازجاں، سینکڑوں زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »