• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت بر قرار

کشمیر میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت بر قرار

by امت ڈیسک
27/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،27 مارچ (یو این آئی) عصر حاضر میں جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے موبائل فون، لائوڈ اسپیکر، ڈیجیٹل الارم کی سہولیات کے باوجود بھی وادی کشمیرمیں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے ٹھانے کی روایت نہ صرف برابر برقرار ہے بلکہ مذکورہ تمام ترسہولیات سے بہر ور ہونے کے باوجود بھی مسجد کمیٹیاں یا محلہ کمیٹیاں ‘سحر خوانوں’ کا بندوبست کرتی ہیں۔
ماہ رمضان میں سحری کے وقت ڈھول بجنے کی آواز گونجتے ہی وادی کے زن ومرد یہاں تک بچے بھی سمجھ جاتے ہیں کہ سحری کے لئے جاگنے کا یہ وقت ہے۔
سحری کے وقت ڈھول بجنے کا یہ سلسلہ ماہ رمضان المبارک کی پہلی سحری سے شروع ہو کر آخری سحری تک تواتر کے ساتھ جاری رہتا ہے۔
قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد نامی ایک سحر خوان نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ زائد از پندرہ برسوں سے سری نگر میں لوگوں کو سحری کے لئے نیند سے جگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘میرے والد بشیر احمد اور ان کے والد بھی یہ کام کرتے تھے بلکہ اآج بھی ہم دونوں باپ بیٹا سری نگر میں لوگوں کو سحری کے لئے جگاتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم پونے تین بجے اٹھ کر نکلتے ہیں اور چار بجے تک نوہٹہ سے خانیار تک جا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگاتے ہیں’۔
موصوف سحر خوان نے کہا کہ یہ کام انجام دینے کے لئے لوگ ہماری مدد بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیک کام ہے جس کی انجام دہی کے لئے ہم آج بھی روایتی طریقہ اختیار کر رہے ہیں۔
محمد شریف خٹانہ نامی ایک اور سحر خوان نے کہا کہ میں گذشتہ بیس برسوں سے سری نگر میں لوگوں کو سحری کے لئے نیند سے جگاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے جس کو انجام دینے سے سکون ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ سحر خوانوں کی کافی عزت کرتے ہیں۔
وادی میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی یہ روایت شہر و دیہات میں رائج ہے اور اس ڈھول بجانے والے کو ‘سحر خوان’ کہا جاتا ہے جو رات کے سناٹے اور گھپ اندھیرے میں جان بکف اپنے مقررہ علاقے میں گلی گلی گھومتے ہوئے ڈھول بجا کر، اونچی آواز میں نعت شریف پڑھ کر یا ‘وقت سحر’ کی آوازیں دے کر لوگوں کو جگاتا ہے۔
بیشتر سحر خوانوں کا کہنا ہے کہ وہ سال بھر ماہ رمضان کی آمد کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اس نیک کام کو انجام دے سکیں۔
ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو سحری کے لئے جگانا تاکہ وہ روزہ رکھ سکیں یہ ہمارے لئے روزی روٹی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ ہم یہ کام صرف خدا کی خوشنودی کے لئے انجام دیتے ہیں تاہم کشمیر کے لوگ ہماری بھر پور مدد کرتے ہیں۔
ایک سحر خوان نے بتایا کہ میں دن میں حسب معمول مزدوری کرکے اپنے عیال کے لئے روٹی کا بندوبست کرتا ہوں لیکن یہ کام صرف ثواب کے لئے کرتا ہوں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بجبہاڑہ میں دوسو سیب درخت کاٹے گئے

Next Post

ایل جی نے جموں و کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
ایل جی نے جموں و کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے   اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

ایل جی نے جموں و کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

کپواڑہ میں کمسن بچی ڈوب کر لقمہ اجل، علاقے کہرام

کپواڑہ میں کمسن بچی ڈوب کر لقمہ اجل، علاقے کہرام

‘اگر حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں کی گئی تو ہم گاؤں چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے’

'اگر حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں کی گئی تو ہم گاؤں چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے'

بجبہاڑہ میں فورسز کی تلاشی کارروائی

بجبہاڑہ میں فورسز کی تلاشی کارروائی

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 20 افراد ہلاک

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 20 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »