• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

الیکشن کمیشن کا اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

by امت ڈیسک
03/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک):چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن (کی ٹیم) ممکنہ طور پر اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کر کے یہاں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہاں دو سے تین دن کے قیام کے دوران الیکشن کمشنر یو ٹی کے دونوں صوبوں – جموں اور کشمیر – کا دورہ کریں گے۔الیکشن کمیشن یہاں اپنے دورے کے دوران سبھی 20 ڈپٹی کمشنرز، تسلیم شدہ قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ کمیشن یہاں دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرز، الیکشن کمیشن آفیشلز، سیاسی جماعتوں سمیت دیگر تنظیموں سے الیکشن منعقد کرانے کے حوالہ سے رائے لے گا۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آخری مرتبہ اسمبلی انتخابات نومبر 2014 میں منعقد ہوئے تھے اور پی ڈی پی – بی جے پی مخلوط حکومت نے مارچ 2015 میں اقتدار سنبھالا اور جولائی 2018 میں بی جے پی نے مخلوط حکومت سے اپنی حمایت واپس لی جس سے حکومت قائم نہ رہی اور یہاں صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ بعد ازاں جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات سمیت میونسپل اور بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے تاہم اسمبلی انتخابات منعقد نہیں کیے گئے۔ اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے مرکزی سرکار کا کہنا ہے ’’مناسب وقت پر اسمبلی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔‘‘

گذشتہ ماہ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی جے پی کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اور مرکزی حکومت سمیت الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں وفد دہلی روانہ ہوا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد کرانے پر زور دیا۔ ای سی آئی سے ملاقات کے بعد فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ وفد جلد ہی کشمیر کا دورہ کرکے انتخابات کا اعلان کرے گا۔ اگر لوک سبھا انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں، میونسپل الیکشن منعقد ہو سکتے ہیں تو اسمبلی انتخابات منعقد کیوں نہیں ہو سکتے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لولاب میں 7سال بچی کے قتل میں والد گرفتار : ایس ایس پی کپواڑہ

Next Post

2 بھائیوں کے آپسی تنازعے میں ماں کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
کپوارہ میں نابالغ لڑکی کی گلہ کٹی لاش برآمد

2 بھائیوں کے آپسی تنازعے میں ماں کی موت

پونچھ میں مسلسل بارشوں سے گاؤ خانہ گر جانے سے 15 بکریاں ہلاک

پونچھ میں مسلسل بارشوں سے گاؤ خانہ گر جانے سے 15 بکریاں ہلاک

کپواڑہ کمسن بچی کا قتل معاملہ حل، والد گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

کپواڑہ کمسن بچی کا قتل معاملہ حل، والد گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

پروفیسر اے رویندر ناتھ نے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا

پروفیسر اے رویندر ناتھ نے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹولیپ گارڈن کی تعرفیں کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »