امت نیوز ڈیسک //
ضلع رام بن کے گول علاقے میں پیر کے روز دو سگے بھائیوں کی درمیان اراضی تنازے میں ان کے ماں کی موت ہوگئی ہے،
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصلات کے مطابق رام بن کے گول داڑم علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو سگے بھائیوں کے درمیان اراضی تنازے پر جھگڑا شروع ہوا جس دوران ان کی ماں کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔
اس دوران مقامی لوگوں نے اگر چہ اس کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں پر مردہ قرار دیا۔
جبکہ معاملے کے نسبت پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔









