• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کپواڑہ کمسن بچی کا قتل معاملہ حل، والد گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

کپواڑہ کمسن بچی کا قتل معاملہ حل، والد گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

by امت ڈیسک
03/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ:پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کھرہامہ لولاب میں چھ روز قبل ایک کمسن بچی کے قتل کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کیا ہے۔بتادیں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کھرہامہ گاؤں میں 29 مارچ کی شام اپنے ہی گھر کے نزدیک ایک شیڈ میں ایک کمسن بچی کی گلا کٹی لاش پائی گئی تھی۔ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محمد اقبال خٹانہ نے بچی کا گلا کاٹنے سے پہلے اس کا گلا گھونٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘پولیس کو 29 مارچ کی شام کو کھرہانہ لولاب میں ایک بچی کی لاش لکڑی کے ایک شیڈ میں ملتی ہے۔ دوسرے دن لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کا پہلے گلا گھونٹا گیا تھا اور پھر اس کا گلہ کسی تیز دھار والے ہتھیار سے کاٹا گیا تھا’۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں فیملی شک کے دائرے میں آگئی اور اس سلسلے میں اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ بچی کے والد محمد اقبال خٹانہ، جو بنیادی مشتبہ تھا، سے تفتیش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ’دوران تفتیش محمد اقبال خٹانہ نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور اس کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں جرم کے لئے استعمال کیا جانے والا چاقو بھی ضبط کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ملزم کی اپنی بیوی کے ساتھ گذشتہ ایک برس سے لڑائی چل رہی تھی اور اس روز بھی اس کی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا’۔ یوگل منہاس نے کہا کہ ‘اس دن محمد اقبال خٹانہ جو پیشے سے ایک سومو ڈرائیور ہے شام کو سوا چار بجے گھر پہنچا تو وہ چھ بجے تک گھریلو کام جیسے لکڑی کاٹنے وغیرہ میں لگ گیا اور اس کے بعد گھر آیا تو اس کی بیوی سے ایک بار پھر لڑائی ہوئی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس کے بعد اقبال خٹانہ گھر سے ایک چاقو لے کر یہ کہتے ہوئے باہر چلا گیا کہ اس کی گاڑی کے ٹائیر کا پنکچر ہوا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘در اصل اقبال اپنے آپ کو مارنے کے غرض سے گھر سے نکل گیا لیکن اس کی بچی اس کے پیچھے چلی اور اس نے اقبال سے پانچ روپے مانگے تو اقبال نے اس کو دس روپے دے دیے لیکن وہ پھر بھی اپنے باپ کے پیچھے گئی جس کے کئی لوگ گواہ بھی ہیں’۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے کہا کہ اقبال نے بچی کو گاڑی میں اٹھایا اور پھر وہ ہارڈن روڈ کراسنگ پر پہنچا۔ اس کے بعد وہ سیور پہنچا اور سوا سات بجے کھرہامہ بس اڈے پر پہنچا جہاں وہ عشا کی اذان تک ٹھہرا’۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ نماز تراویح ادا کرنے میں مصروف ہوئے تو وہ واپس کھرہامہ آیا اور ایک ٹرانسفارمر کے نزدیک گاڑی روکی جہاں اس نے اپنی بیٹی کا گلا دبایا جس سے اس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی۔ یہ واقعہ 8 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد اقبال خٹانہ لاش لے کر واپس آیا اور لاش کو اپنے چچا کے گھر کے نزدیک ایک لکڑی کے شیڈ میں رکھا اور چاقو سے اس کا گلا کاٹا’۔ موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اقبال بعد میں خود ہی پولیس پوسٹ کھرہامہ آیا اور وہاں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں رپورٹ درج کرائی لیکن اس دوران اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے لاش کو ٹین شیڈ میں پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اقبال ابھی تک واحد ملزم کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں مسلسل بارشوں سے گاؤ خانہ گر جانے سے 15 بکریاں ہلاک

Next Post

پروفیسر اے رویندر ناتھ نے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
پروفیسر اے رویندر ناتھ نے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا

پروفیسر اے رویندر ناتھ نے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹولیپ گارڈن کی تعرفیں کی

روزگار کی فراہمی سے متعلق حکمرانوں کے دعوے ایک بار پھر زبانی جمع خرچ ثابت: این سی

روزگار کی فراہمی سے متعلق حکمرانوں کے دعوے ایک بار پھر زبانی جمع خرچ ثابت: این سی

این سی ای آر ٹی کی کتاب سے مغلیہ سلطنت کا باب نکال دیا گیا

این سی ای آر ٹی کی کتاب سے مغلیہ سلطنت کا باب نکال دیا گیا

اڈیشہ میں کرکٹ میچ کے دوران نو بال نہ دینے پر امپائر کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »