• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں 187غیرمقامی باشندوں نے زمین خریدی

جموں و کشمیر میں 187غیرمقامی باشندوں نے زمین خریدی

by امت ڈیسک
05/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) :دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد 187 غیر مقامی باشندوں نے جموں کشمیر میں زمین خریدی ہے۔ اراضی کی سب سے زیادہ خریداری گزشتہ سال ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ، نتیا آنند رائے نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں جانکاری دستیاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ تین برسوں میں 187 غیر مقامی افراد (غیر کشمیری پشتینی باشندوں) نے جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں زمین خرید لی ہے۔‘‘اس حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سنہ 2020 میں صرف ایک غیر مقامی شخص نے زمین خریدی تھا، سنہ 2021 میں 57 غیر جبکہ سنہ 2022 میں 127 غیر مقامی باشندوں نے یہاں زمین خریدی ہے۔ اس تعداد سے یہ بات عیاں ہے کہ غیر مقامی افراد کی جانب سے جموں کشمیر میں زمین خریدنے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ دفعہ 35 اے کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کے لئے زمین خریدنے اور یہاں کے مستقل باشندے ہونے کے لئے قانونی تبدیلیاں کرکے راہ ہموار کر دی ہے۔ دفعہ 35 اے کے باعث جموں کشمیر میں کوئی بھی غیر مقامی شخص زمین خریدنے کا اہل نہیں تھا، البتہ تجارت کے لئے زمین لیز پر لے سکتا تھا۔سرمایہ کاری سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 1559 بھارتی نجی تجارتی کمپنیاں اور بین الاقوامی کمپنیوں نے جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔ موصوف وزیر کے مطابق سنہ 2021 میں 310، سنہ 2022 میں 175 اور سنہ 2022-23 میں 1074 کمپنیوں نے جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے حوالہ سے جانکاری فراہم ہوئے نتیا آنند رائے نے کہا کہ لداخ میں کسی بھی غیر مقامی (غیر لداخی) شخص نے ابھی تک زمین نہیں خریدی ہے اور نہ ہی کسی نجی کمپنی نے لداخ میں کسی طرح کی کوئی سرمایہ کاری کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس نے منگل کے روز ضلع سری نگر میں تین افراد کو گرفتار کرکے اندھے قتل کیس کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Next Post

یران نے آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر مقرر کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
یران نے آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر مقرر کی

یران نے آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر مقرر کی

کشمیر میں کوویڈ 19 کے 39 تازہ کیس رپورٹ ہوئے*

پولیس نے پلوامہ میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا*

مالی سال 2022-23 کے لیے CSS کے تحت UT میں تقریباً ₹ 9000 Cr کی سب سے زیادہ آمد*

گجراتی ٹھگ معاملے میں انکوائری وقت پر مکمل ہوگی:صوبائی کمشنر

گجراتی ٹھگ معاملے میں انکوائری وقت پر مکمل ہوگی:صوبائی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »