• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غلام نبی آزاد کی کتاب کا اجرا، کہا راہل کی وجہ سے کانگریس چھوڑی

غلام نبی آزاد کی کتاب کا اجرا، کہا راہل کی وجہ سے کانگریس چھوڑی

by امت ڈیسک
06/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ اور سابق کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے بدھ کے روز کہا کہ راہل گاندھی وہ بنیادی وجہ تھے جن کے سبب ہم نے اور دیگر بہت سے لوگوں نے کانگریس کو چھوڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی میں رہنے کے لیے ‘ریڑھ کی ہڈی کے بغیر’ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کانگریس میں واپسی اب یہ نہ تو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کے ہاتھ میں ہے اور نہ ہی کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہ کر بھی انہیں پارٹی میں واپس نہیں لا سکتے۔

آزاد نے اصرار کیا کہ یہاں تک کہ اگر راہل گاندھی نے انہیں پارٹی میں واپس آنے کو کہا تو یہ بہت دیر سے اٹھایا گیا ناکافی قدم ہوگا۔ آزاد، کانگریس سے علیٰحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) بنانے والے آزاد نے کہا کہ آج کوئی بھی سیاست میں "اچھوت” نہیں ہے اور حکومت بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کے ساتھ جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ بھی اتحاد کے امکان کو رد نہیں کیا۔آزاد نے کہا کہ اگر راہل گاندھی نے 2013 میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کو نہیں پھاڑا ہوتا تو آج وہ (رکن اسمبلی سے) نااہل نہیں ٹھہرائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی کاپی راہل گاندھی کے پھاڑنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ اس وقت کی مرکزی کابینہ "کمزور” تھی۔ غلام نبی آزاد نے اپنی خود نوشت ‘آزاد: این آٹوبائیوگرافی’ کی ریلیز کے موقعے پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ ان کی کتاب کا رسم اجرا سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے انجام پایا۔ آزاد نے کہا، ‘وہ ٹویٹر کے ذریعے کام کرنے والے لیڈروں سے 2000 فیصد زیادہ کانگریسی ہیں۔’

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائےجب آزاد سے پوچھا گیا کہ کیا کانگریس چھوڑنے کی وجہ راہل گاندھی ہیں، تو انھوں نے کہا کہ "ہاں، نہ صرف میرے لیے بلکہ کم از کم چند درجن نوجوان اور سینئر رہنماؤں کے لیے۔” اگر آپ کانگریس میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ریڑھ کی ہڈی کے بغیر ہونا پڑے گا۔ آزاد نے کہا کہ جب اعلیٰ قیادت کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے والی ہے تو لیڈروں کو ساتھ جانے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے جیسا کہ اب ہو رہا ہے۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم کا حوالہ دیا کہ جب وہ کسی بھی انکوائری کمیشن یا تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے جاتے تھے تو لیڈر رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ جاتے تھے اور وہپ جاری نہیں کیا جاتا تھا جیسا کہ آج ہو رہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر سونیا گاندھی نے انہیں کانگریس میں واپس آنے کے لیے کہا تو کیا وہ واپس آئیں گے، انہوں نے کہا کہ کاش یہ اختیار سونیا گاندھی کے ہاتھ میں ہوتا تو ہم یہاں آتے ہی نہیں، سونیا گاندھی فیصلہ نہیں کرسکتیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں گاڑی سڑک سے پھسلنے سے 2 زخمی*

Next Post

الجزائر میں نمازِ تراویح کے دوران امام کے کندھے پر بلی کے چڑھنے کا ویڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
الجزائر میں نمازِ تراویح کے دوران امام کے کندھے پر بلی کے چڑھنے کا ویڈیو وائرل

الجزائر میں نمازِ تراویح کے دوران امام کے کندھے پر بلی کے چڑھنے کا ویڈیو وائرل

بی جے پی کے 44 ویں یوم تاسیس پر پی ایم مودی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا

عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی بلکہ تیزی سے زوال پذیر ہے: جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ*

آپ نے مجھے غلط ثابت کیا، پدم ایوارڈ ملنے پر پی ایم سے بولے شاہ رشید احمد قادری

آپ نے مجھے غلط ثابت کیا، پدم ایوارڈ ملنے پر پی ایم سے بولے شاہ رشید احمد قادری

سی آر پی ایف نے اکنگام میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »