امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لشکر طیبہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے ایک عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں ایک ترجمان نے کہا کہ قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پٹن میں لشکر طیبہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے ایک عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔جن کی شناخت سوپور کے فاروق احمد پرہ اور صائمہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں ایک پستول، 2 پستول میگزین، 5 پستول کے راؤنڈ، آئی ای ڈی اور ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی جس کا وزن تقریباً 2 کلو گرام تھا۔ "ان سے مزید پوچھ گچھ کے دوران، انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑی تحریک لبیک کے سرگرم عسکریت پسند عابد قیوم لون ساکنہ وسن پٹن کے ساتھ کام کر رہے تھی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلحے اور ULA (P) ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ پٹن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔










