امت نیوز ڈیسک //
ضلع کشتواڑ کے بس سٹینڈ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا گیا کہ ایک مرغ فروش قصاب بے حرمتی طریقے سے مرغوں کو زبح کرتا ہے جو کہ مذہبی اصولوں کے خلاف تھا۔
اس ضمن میں ایس ایس پی کشتواڑ خلیل احمد پوسوال نے معاملے کی نسبت فوری طور کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ انسپیکٹر عابد بخاری کو ہدایت دی کہ فوری طور اس پر کاروائی کریں۔
اس دوران پولیس، فوڈ انسپکٹر اور ایگزیکیٹو مجسٹریٹ نے مل کر دکان پر چھاپہ مار کر اس شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر ساتھ ہی اس کی دکان سربمہر کر کے دکان کی لائسنس کو بھی منسوخ کیا۔
اس دوران ایس ایس پی کشتواڑ نے تمام گوشت فروشوں کو خبردار کیا کہ اگر دوبارہ کسی کو ایسی حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔









