• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد

گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد

by امت ڈیسک
12/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
احمد آباد:گجرات پولیس کی کرائم برانچ نے جموں و کشمیر سے حراست میں لیے گئے ٹھگ کرن پٹیل اور اس کی اہلیہ مالنی کی احمد آباد شہر کے گھوڑاسر علاقے میں واقع رہائش گاہ پرسٹیج بنگلوز کی تلاشی لی۔ منگل کو ایک ایک اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران، گجرات پولیس نے ایک اور اہم جائیداد نیل کنٹھ گرین بنگلوز کی چابیاں، متعدد بینک اکاؤنٹس اور جعلی اسٹامپ پیپرز بازیاب کیے۔بنگلوو کے مالک جگدیش چاوڈا کی شکایت کے بعد پیر کو تلاشی شروع کی گئی، جس نے دعویٰ کیا کہ پٹیل نے ان سے بنگلے کی تزئین و آرائش کا وعدہ کرتے ہوئے ان سے 35 لاکھ روپے اینٹھے تھے۔ چاوڈا کے مطابق پٹیل نے خود کو سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا ایک اعلیٰ عہدیدار جتلایا تھا اور پٹیل اور ان کی بیوی نے مبینہ طور پر زبردستی جائیداد پر قبضہ کر لیا۔ کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ معاملہ اور اس تلاشی میں ضبط کیے گئے سامان کی ابھی تفتیش جاری ہے۔بنگلوو کی چابیوں کے علاوہ، پولیس کو تلاشی کے دوران کئی مجرمانہ اشیاء بھی ضبط کی ہیں جن میں نیل کنٹھ بنگلوو کے منصوبے کی فوٹو کاپی اور بنگلوو میں منعقد ہونے والی ’’واستو پوجا‘‘ کے دعوت نامے شامل ہیں۔ مزید بر آں، پولیس اہلکاروں کو پٹیل کے قبضے سے پانچ بینک اکاؤنٹس اور جعلی اسٹامپ پیپر ملے ہیں جن کی مزید تفتیش کی جائے گی۔ جن میں ایچ ڈی ایف سی بینک، یونین بینک، الہ آباد بینک اور دو دیگر بینکوں کی تفصیلات کرائم برانچ نے ظاہر نہیں کیں، لیکن کرائم برانچ ان بینکوں اور لین دین کی تمام تفصیلات طلب کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کرن پٹیل کو دھوکہ دہی کے ایک کیس کے سلسلے میں احمد آباد کرائم برانچ نے ٹرانسفر وارنٹ پر احمد آباد لایا تھا۔ اس نے خود کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ساتھ منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار جتلا کر جموں و کشمیر میں انتظامیہ کو جھانسہ دیکر زیڈ + سیکورٹی کور حاصل کیا اور سرکاری خرچہ پر صحت افزا مقامات کی سیر بھی کی۔ تاہم، سرینگر پولیس نے پٹیل کو پی ایم او کے ایک سینئر اہلکار کے طور پر ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امسال عیدگاہ میں نماز عید نہیں ہوگی:رپورٹ

Next Post

ڈی سی اننت ناگ نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس کا معائنہ کیا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ڈی سی اننت ناگ نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس کا معائنہ کیا*

ڈی سی اننت ناگ نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس کا معائنہ کیا*

*سامبہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیا*

*سامبہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیا*

انجمن اوقاف جامع مسجد کا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو شاندار خراج عقیدت

انجمن اوقاف جامع مسجد کا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو شاندار خراج عقیدت

ٹوئٹر نے بیس اپریل کے بعد سے بلو ٹِک ہٹانے کا اعلان کردیا

ٹوئٹر نے بیس اپریل کے بعد سے بلو ٹِک ہٹانے کا اعلان کردیا

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

*جموں و کشمیر حکومت نے 2 پولیس افسران کے تبادلے کا حکم دیا، دیا ڈی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ تعینات کیا گیا*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »