• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمضان کے اختتام تک مسجد الاقصیٰ میں غیرمسلموں کے داخلے پر پابندی عائد

رمضان کے اختتام تک مسجد الاقصیٰ میں غیرمسلموں کے داخلے پر پابندی عائد

by امت ڈیسک
12/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
یروشلم: بیت المقدس کے مقدس شہر میں بدامنی کی لہر کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں اور سیاحوں کے دورے پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ مقدس احاطے کا دورہ غیر مسلموں کے لیے رمضان کے اختتام تک روک دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ مقدس مقامات پر تشدد کے بعد وزیر دفاع اور سیکورٹی سربراہان کی جانب سے متفقہ طور پر سفارش کیے جانے کے بعد لیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر لگاتار چھاپے مارے جس کی وجہ سے کئی مرتبہ تصادم آرائی ہوئی جس میں پہلی رات کم از کم 12 فلسطینی زخمی ہوئے اور 400 سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے وزیر ایتامر بن گویر نے حکومتی احکامات کی مذمت کی ہے۔ ایتامر بن گویر نے کہا جب ہم پر دہشت گردانہ حملے ہوں گے تو ہمیں بھی بھرپور طاقت کے ساتھ واپس جواب دینا چاہیے۔ منگل کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے طویل مدتی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً 800 آباد کاروں کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں عبادت کی اجازت دی تھی جبکہ رمضان کے آخری عشرے اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوتی۔

معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے پابندی کا اعلان کیا ہے۔ یروشلم اور فلسطین کے سابق مفتی اور مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ سعید صابری نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ الاقصیٰ میں کیا ہوسکتا ہے اور کیا نہیں اس کا فیصلہ وہ کرے گا اور ہم اسے شدید خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دوسری جانب منگل تک مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئی دلی میں داخلہ سیکرٹری کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ،جموں و کشمیر کی صورتحال کا لیا گیا جائزہ

Next Post

ٹرانسپورٹرز نے 17 اپریل کو جموں و کشمیر میں ‘چکا جام’ کا اعلان کیا۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سرینگرجموں شاہراہ کی خستہ حالی سے وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مالی نقصان کا سامنا

ٹرانسپورٹرز نے 17 اپریل کو جموں و کشمیر میں 'چکا جام' کا اعلان کیا۔

ایم ایچ اے آج شام دہلی میں جموں و کشمیر پر اہم میٹنگ کرے گا

کسانوں میں کنفیوژن پھیل گئی: سرسوں کے جعلی بیجوں کی شکایات پر ڈائریکٹر زراعت  خود موقع کا دورہ کیا، کسانوں کی محنت کو سراہا۔

کسانوں میں کنفیوژن پھیل گئی: سرسوں کے جعلی بیجوں کی شکایات پر ڈائریکٹر زراعت خود موقع کا دورہ کیا، کسانوں کی محنت کو سراہا۔

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم شروع

شوپیان انکاؤنٹر: عسکریت پسندوں کو بھاگنے سے روکنے کے لیے لائٹس لگائی گئیں، گھیرا تنگ کیا گیا*

*شوپیان میں فائرنگ کا تبادلہ: عسکریت پسند فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد فرار*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »