• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نرسری تا یو کے جی کے طلبا اسکول بیگ سے مستثنیٰ

نرسری تا یو کے جی کے طلبا اسکول بیگ سے مستثنیٰ

by امت ڈیسک
15/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پالیسی کی رو سے دوسری جماعت کے طلبہ کے لئے کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا جبکہ نرسری اور یو کے جی جماعتوں کے لئے کوئی اسکول بیگ نہیں ہوگا۔

بورڈ نے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ ٹائم ٹیبل اور اسکولوں کے ذریعہ کی جانے والی سرگرمیوں کے شیڈول کے لئے اسکولوں کے سربارہوں کے نام ہدایات جاری کی ہیں۔بورڈ کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق یومیہ ٹائم ٹیبل میں مضامین پڑھانے کے لئے تیس تیس منٹوں کے 6 پیریڈ (ٹائم سلاٹ) ہوں گے۔ لازمی مضامین جیسے انگریزی، ریاضی، سائنس، سوشل سائنش اور اردو کے لئے پانچ پیریڈ اور چھٹے پیریڈ کو اختیاری مضامین جیسے کمپیوٹر، کشمیری، عربی، اسلامیات، صوفی سنتوں کا ادب پڑھانے کے لئے مخصوص رکھا جائے گا۔سرکیولر میں کہا گیا کہ ‘اسکولوں میں لازمی طور پر ہر روز ایک گھنٹہ غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص ہوگا جسے دن کے پہلے اور دوسرے نصف حصے میں 30 منٹ کے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔بورڈ سرکیولر میں کہا گیا کہ ہر اسکول میں انٹرا اسکول نصابی اور کھیلوں کے مقابلوں کے لئے ہائوس سسٹم قائم کیا جائے گا۔

سرکیولر میں کہا گیا کہ طلبہ کے درمیان تعلق اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طلبا کو مشہور صوفی بزرگوں حضرت شیخ نورالدین نورانی (رح)، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (رح)، حضرت شیخ حمزہ مخدوم (رح) اور حضرت شاہ ہمدان (رح) ناموں پر چار ہوسز میں تقسیم کریں’۔وقف بورڈ کے سرکیولر میں کہا گیا کہ کھیلوں کے سالانہ کلینڈر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے مقابلے شامل ہوں گے اور اسی طرح نصابی سرگرمیوں میں بھی سال بھر مقابلے منعقد ہونے چاہئے’۔سرکیولر کے مطابق مہینے میں تین دن مکمل طور پر کھیلوں اور نصابی مقابلوں کے لئے مختص ہوں گے اور ان دنوں کے دوران کوئی نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہر مہینے کم سے کم تیس منٹوں کا ایک پیریڈ ہاؤس میٹنگوں کے لئے مختص رکھیں تاکہ ہاؤس کمیٹی ممبران ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے اپنے ہائوس ماسٹرس کی رہنمائی کے تحت ہائوس سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کر سکیں۔سرکیولر میں کہا گیا کہ ماہ ستمبر اور اکتوبر میں انٹر اسکول مقابلے منعقد ہوں گے اور ان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوزا جائے گا۔صبح کی اسمبلی، مختصر دعا کے بعد خبروں کی سرخیوں، طلبہ کے ایک گروپ کا مختصر ٹیلنٹ شو، حیرت انگیز حقائق، دن کی شخصیت جیسی دلچسپ چیزوں پر مشتمل ہوگی اور اس اسمبلی کے دوران اساتذہ کے لیکچرز سے گریز کیا جائے گا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*ڈسٹرکٹ کورٹ ایس جی آر میں خصوصی لوک عدالت کا انعقاد*

Next Post

*رمضان: لوگ مسافروں، راہگیروں کو افطار دیتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ سے ’’عظیم انعامات حاصل کریں‘‘*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post

*رمضان: لوگ مسافروں، راہگیروں کو افطار دیتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ سے ’’عظیم انعامات حاصل کریں‘‘*

*آل جے اینڈ کے شیڈول کاسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر امبیڈکر کی 132ویں سالگرہ منائی*

جموں وکشمیر میں مزید 1982افراد کی کورونا رپورٹ مثبت، 7مریض فوت

جموں کشمیر میں کووڈ کے 85 کیسز درج

G-20 سمٹ: ڈویژن کام کشمیر نے بیشتر کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن دی

ڈویژنل کمشنر نے شب قدر، عیدالفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا*

وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

* پی ایم مودی ستیہ پال ملک کے انکشافات پر خاموش کیوں ہیں، ایم وی اے کا سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »