امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک سرپنچ کو ایک خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سرپنچ کو ایک خاتون کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا جس نے الزام لگایا کہ اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔ سرپنچ کی شناخت علی محمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکنہ راوچہ رفیع آباد کے طور پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 26/2023 زیر دفعہ 376، 506، 109 آئی پی سی متعلقہ تھانے میں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔











