امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ: ضلع کشتواڑ کے چترو گاؤں میں بدھ کے روز ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ چترو گاؤں کے سمبل محلے میں آج ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سمبل گاؤں میں ایک محمد عباس نائیک کے گھر میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دو بھائی قریبی جنگلاتی علاقے میں کچھ جڑی بوٹیاں جمع کرنے گئے تھے جہاں انہیں ایک زنگ آلود چھڑی جیسی چیز ملی۔ انہوں نے کہا کہ "وہ وہی چیز اپنے پاس لے آئے اور اس سے چھیڑ چھاڑ کی، تو چیز پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا،”
انہوں نے کہا۔ اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔










