• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عید الفطر کے موقعے پر میرواعظ کی غیر مشروط رہائی کو یقینی بنایا جائے:انجمن اوقاف

عید الفطر کے موقعے پر میرواعظ کی غیر مشروط رہائی کو یقینی بنایا جائے:انجمن اوقاف

by امت ڈیسک
19/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:انجمن واقاف جامعع مسجد نے پھر توقع ظاہر کی کہ حکام اپنے رویے میں تبدیلی لاکر عید الفطر کے پُرمسرت موقعہ پر میرواعظ کشمیر کی غیر مشروط رہائی کو یقینی بنائیں گے تاکہ موصوف اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شب قدر کے اعظم موقعے پر ہزاروں کی تعداد میں مرد، جوانوں اور خواتین نے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں اور کوتاہیوں کی معافی مانگی، تاہم انجمن اوقاف جامع مسجد کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمرفاروق کی گزشتہ تقریباً چار برسوں سے نظر بندی کے سبب نہ تو مجلس وعظ و تبلیغ آراستہ کی جاسکی اور نہ ہی اجتماعی توبہ وا ستغفار کی محفل منعقد ہوسکی۔

شب قدر کی دینی و روحانی تقریب جہاں پورے جموں وکشمیر میں انتہائی عقیدت اور احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔وہیں گزشتہ تین سال کے بعد کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور روحانی مرکز جامع مسجد سرینگر میں نماز عشا اور تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

انجمن نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف طویل عرصے کے بعد نماز عشا اور تراویح کی ادائیگی پر جہاں لوگوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا،وہاں دوسری طرف میرواعظ کشمیر کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کو لیکر عوام میں سخت مایوسی اور اضطراب پایا گیا کیونکہ موصوف کی متواتر نظر بندی کے سبب مرکزی جامع مسجد کا صدہاسالہ منبر و محراب قال اللہ وقال الرسول ﷺ کی دعوت و تبلیغ سے مسلسل خاموش ہے، جو اہالیان کشمیر کیلئے حد درجہ تکلیف دہ اور روحانی عذاب کے مترادف ہے ۔

ادھر سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ سرکار امن کی فضا بحال ہونے کا دم کھم بھر رہی ہے تو میرواعظ مولوی عمرفاروق کی رہائی کو ممکن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا وقت آچکا ہے کہ ان کی طویل نظری بندی کو ختم کر کے انہیں اپنے دینی اور ملی فرائض انجام دینے کی دی جائے ،کیونکہ معاشرے میں جس طرح کے جرائم دیکھے جا رہے ہیں وہ سماجی اقدار کو پامال کر رہے ہیں ایسے میں اصلاح معاشرہے کے لئے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جیسے علماء دین کا اہم رول بنتا ہے۔

واضح رہے کہ میرواعظ عمرفاروق جو کہ علحیدگی پسند تنظیم کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین 5 اگست2019 سے مسلسل اپنے گھر پر نظر بند ہیں جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 4 برس سے اپنی دینی اور ملی خدمات انجام دینے سے قاصر ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پٹن میں منشیات فروش گرفتار، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Next Post

کشتواڑ میں پراسرار دھماکے میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
کشتواڑ میں پراسرار دھماکے میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی

کشتواڑ میں پراسرار دھماکے میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی

ایل جی نے جموں یونیورسٹی میں Y20 کنسلٹیشن میٹنگ سے خطاب کیا۔

ایل جی نے جموں یونیورسٹی میں Y20 کنسلٹیشن میٹنگ سے خطاب کیا۔

آئی سی اے آر کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کو مقبول بنانا ہے۔

آئی سی اے آر کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کو مقبول بنانا ہے۔

ڈی سی کپواڑہ نے کپواڑہ میں ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں۔

ڈی سی کپواڑہ نے کپواڑہ میں ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں۔

ہمارا مشن منشیات سے پاک کولگام*

ہمارا مشن منشیات سے پاک کولگام*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »