• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ حملے میں مارے گئے پانچ فوجی اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

پونچھ حملے میں مارے گئے پانچ فوجی اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

by امت ڈیسک
21/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک/
جموں: بھارتی فوج نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک ٹرک پر ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے نام جاری کردیے ہیں، جن میں نگروٹہ میں مقیم فوج کی 16 ویں کور نے بتایا کہ پونچھ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں حوالدار مندیپ سنگھ، لانس نائک دیباشیش بسوال، لانس نائک کلونت سنگھ، ہرکرشن سنگھ اور سیوک سنگھ شامل ہیں۔ وائٹ نائٹ کورپس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ متاثرین فوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹ کے ساتھ منسلک تھے اور انہیں علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ این آئی اے پونچھ حملے کی تحقیقات کرے گی۔ این آئی اے کی ٹیم جمعہ (21 اپریل) کی شام تک موقع پر پہنچ جائے گی۔

حملے کی ذمہ داری جیش محمد سے وابستہ تنظیم پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ نے لی ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز بارش اور کم بصارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم عسکریت پسندوں نے راشن اور ایندھن لے جانے والے ٹرک پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد شدت پسندانہ حملوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود شدت پسندوں کو مکمل طور پر روکا نہیں جا سکا۔ پچھلے دو سالوں میں جموں و کشمیر میں 4 بڑے شدت پسندانہ حملے ہو چکے ہیں۔ 11 اکتوبر 2021 کو پونچھ ضلع کی تحصیل سورنگ کوٹ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے پانچ جوان ہلاک ہو گئے۔ 16 اکتوبر 2021 کو پونچھ ضلع میں ہوئے حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔11 اگست 2022 کو راجوری کے علاقے پرگل میں آرمی کیمپ پر ہوئے حملے میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ حملہ کرنے والے دونوں فدائین سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ اسی دوران یکم جنوری 2023 کو راجوری کے ڈانگری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں سات افراد مارے گئے تھے۔

بھارتی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے جوانوں کو لے کر ایک ٹرک راجوری سیکٹر سے گزر رہا تھا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان ہائی وے پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شاہ رخ خان، کوہلی، یوگی، راہل گاندھی سمیت کئی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلیو ٹک سے محروم

Next Post

عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی نے پونچھ حملے کی مذمت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی نے پونچھ حملے کی مذمت کی

عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی نے پونچھ حملے کی مذمت کی

*پونچھ میں آرمی گاڑی پر حملے کے خلاف جموں میں احتجاج*

*پونچھ میں آرمی گاڑی پر حملے کے خلاف جموں میں احتجاج*

*ایک اور سلائیڈز پہلگام-چندنواری روڈ بلاک*

*ایک اور سلائیڈز پہلگام-چندنواری روڈ بلاک*

پونچھ ملی ٹنٹ حملہ: سیکورٹی فوسرز کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

پونچھ ملی ٹنٹ حملہ: سیکورٹی فوسرز کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

مشن یوتھ کو جموں و کشمیر میں عوامی خدمت، نوجوانوں کی مصروفیت میں نمایاں شراکت کے لیے وزیر اعظم کا ایوارڈ ملا

مشن یوتھ کو جموں و کشمیر میں عوامی خدمت، نوجوانوں کی مصروفیت میں نمایاں شراکت کے لیے وزیر اعظم کا ایوارڈ ملا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »