• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی ٹوئنٹی سمٹ: پولیس اہلکاروں کی پولسنگ کی خاص تربیت

جی ٹوئنٹی سمٹ: پولیس اہلکاروں کی پولسنگ کی خاص تربیت

by امت ڈیسک
24/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :سرینگر میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کے لیے نصف درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کو ’’خفیہ پولیسنگ اقدام‘‘ (Undercover Policing) کے تحت خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پوشیدہ پولیسنگ کی خصوصی تربیت کے لیے پولیس اہلکاروں کو اس وقت صوبہ جموں کے ادھمپور ضلع میں واقع شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی میں تربیت دی جا رہی ہے۔

انڈر کور پولیسنگ کے اس خصوصی تربیتی کورس کے دوران پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ میں استعمال ہونے والی حکمت عملی، طریقہ کار کو سمجھنے کی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں دو ہفتے کا تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد مختلف حساس مقامات پر تعینات بھی کیا جائے گا۔ تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی خفیہ ٹریننگ کے علاوہ فورسز کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔ جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور دیگر آلات کے ذریعے مختلف مقامات کی نگرانی بھی رکھی جائے گی۔ دوسری جانب، پولیس عوامی مقامات کی نگرانی کے لیے شناختی سافٹ ویئر اور ڈیٹا تجزیہ کے آلات کو بھی استعمال میں لا رہی ہے۔یاد رہے کہ تیسرا جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 سے 24 مئی کے درمیان سرینگر میں منعقد ہوگا اور وادی میں اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر – جو ڈل جھیل پر واقع ہے- جی 20 اجلاس کی میزبانی کا بنیادی مقام ہوگا۔ تین روزہ اس سمٹ کے دوران سرینگر میں بات چیت ہوگی اور غیر ملکی مندوبین کو بارہمولہ، داچھی گام نیشنل پارک اور گلمرگ سکی ریزورٹ کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سرینگر میں ہونے والے G-20 اجلاس کی سیکورٹی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا، یہ جائزہ میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں سبھی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ ایونٹ کی کامیابی کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ G20 ایک عالمی فورم ہےم جس میں سعودی عرب، جرمنی، کینیڈا، بھارت، چین، انڈونیشیا اور امریکہ بطور رکن شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی نے سامبا میں قومی پنچایتی راج دن کی تقریب میں شرکت کی۔

Next Post

پاکستانی نژاد برطانوی متنازع مصنف طارق فتح چل بسے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
پاکستانی نژاد برطانوی متنازع مصنف طارق فتح چل بسے

پاکستانی نژاد برطانوی متنازع مصنف طارق فتح چل بسے

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان شوٹنگ کے لیے وادی وارد

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان شوٹنگ کے لیے وادی وارد

اننت ناگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری زخمی

اننت ناگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری زخمی

*پاکستان کے ضلع سوات میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک، 55 سے زائد زخمی*

*پاکستان کے ضلع سوات میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک، 55 سے زائد زخمی*

*سرینگر میں سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق*

قاضی گنڈ سے نامعلوم لاش برآمد*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »