امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 اپریل: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بجبہاڑہ کے مرہامہ علاقے میں پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایک شہری پر فائرنگ کی جس کی شناخت عاقب احمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار ساکن جعفر پورہ مرہامہ کے طور پر کی گئی۔ عاقب جو کہ محلے میں ایک ریڈی میڈ کی دکان چلا رہا ہے، کو ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔









